حیات قدسی — Page 477
ڈال کر نگے منہ آسمان کے نیچے محفوظ رکھیں۔صبح قبل از طلوع آفتاب ایک پڑیا منہ میں ڈال کر اوپر سے شربت پی لیں۔غذا صرف دودھ چاول باقی اشیاء سے پر ہیز۔اس سے نیا اور پرانا سوزاک رفع ہو جاتا ہے۔بلکہ پہلی خوراک سے آرام شروع ہو جاتا ہے۔نوٹ :۔یہ ضروری ہے کہ مصری رات کے وقت پانی میں بھگو رکھیں۔یہ ترکیب نسخہ کا جزو ہے۔نسخہ برائے آتشک مشک ابیض ( سنکھیا سفید )۔کتھ سفید۔دانہ الائچی خورد۔کھڑ یا مٹی ہموزن عرق گلاب یا پانی میں پیس کر دانہ جوار کے برابر گولیاں بنالیں۔بارہ دن تک ایک گولی روزانہ ملائی کے ساتھ استعمال کا کریں۔اگر ضعف ہو تو ایک دن کا ناغہ کر لیا جائے۔غذائے غلیظ اور بادی اور گوشت چار پایہ اور ترشی سے پر ہیز ضروری ہے۔نمک بھی کم کھائیں۔روٹی گندم مع گھی و دال مونگ استعمال کی جائے۔یہ دونوں نسخے استعمال کرنے سے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس شخص کو شفا ہو گئی۔آتشک کا ایک اور مجرب اور نہایت مفید نسخہ جو بفضلہ تعالیٰ بغیر کسی قسم کی دقت اور تکلیف کے باعث شفا ہوتا ہے۔احباب کے فائدہ کے لئے ذیل میں لکھتا ہوں :۔نسخہ ۲۔برائے آتشک ہر قسم سنکھیا سفید۔عاقر قرحا۔کٹھہ سفید۔چکنی چھالیہ۔بھنگرہ ہموزن پیس کر نخود ( چنے ) کے برابر گولیاں بنالیں۔ایک گولی صبح ایک شام استعمال کریں۔ترشی ، نمک اور گوشت سے پر ہیز کریں۔ایک ہفتہ یا بارہ روز تک کھائیں اگر دوسرے اور تیسرے درجہ میں بیماری ہو تو دوائی چوبیس روز تک استعمال کریں۔اس نسخہ کو استعمال کرانے سے پہلے سچی توبہ کرائیں۔اور بدکاری اور بد عملی سے بچنے کا وعدہ لیں۔یہ تو بہ بھی بیماری کو دور کرنے میں ممد ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔محترم نواب اکبر یار جنگ صاحب بہادر کی طرف سے ضیافت وزراء امراء اور روسائے حیدر آباد کا اجتماع محترم نواب اکبر یار جنگ صاحب بہادر سابق حج ہائی کورٹ حیدر آباد دکن کی ملازمت کی