حیات قدسی

by Other Authors

Page 416 of 688

حیات قدسی — Page 416

۴۱۶ آداب الوہیت کو نہ جانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو ان الفاظ میں پکارے کہ یا خالق الخنازير و يا ربّ القردة والكلاب یعنی اے خنزیروں کے خالق اور بندروں اور کتوں کے ربّ۔یہ الفاظ اگر چہ حقیقت نفس الامری کے لحاظ سے درست ہیں لیکن حضرت رب العالمین کی قدوس اور منزہ ہستی کی شان الوہیت کے منافی ہیں۔پس یہی وجہ ہے کہ سید اسمعیل صاحب شہید نے اس قسم کی گفتگو اور نسبت کو بدعت قرار دیا۔معجون القرآن ایک دفعہ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بحیثیت طبیب حاذق اور رئیس الاطباء کے قرآن کریم کی روشنی میں ایک دوائی تیار کروائی جس کا نام معجون القرآن، تجویز فرمایا۔قرآن کریم میں جن ثمرات کا ذکر آیا ہے ان کو اس میں شامل کیا گیا اور سورہ محمد میں جن چار نہروں کا ذکر ہے۔یعنی نهر من ماء غير آسن - نهر لبن خالص۔نہر خمر لذة للشاربين۔اور نہر عسل مصفے ان چیزوں کو بھی اس دوائی کے اجزاء میں شامل کیا گیا۔یہ معجون بہت سے مریضوں کو استعمال کرائی گئی۔عجیب الخواص والبرکات تھی۔بنارس میں ایک لیکچر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں ایک دفعہ خاکسار حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت میر قاسم علی صاحب، حضرت حافظ روشن علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم بصورتِ وفد شہر بنارس میں بھیجے گئے۔جس دن مفتی صاحب کا لیکچر بعنوان ” تحفہ بنارس، تھا۔اور ہم سب ٹانگہ میں جلسہ گاہ کی طرف جا رہے تھے ، مفتی صاحب نے اپنے لیکچر کی کامیابی کے لئے سب احباب سے درخواست دعا کی۔چنانچہ ہم سب دعا کی طرف متوجہ ہو گئے۔دعا کرتے وقت مجھے کشفی حالت طاری ہوگئی۔اور میں نے دیکھا کہ آسمان سے انوار کا نزول ہو رہا ہے۔اس کی تعبیر ہمیں یہ سمجھ میں آئی۔کہ انشاء اللہ لیکچر کا میابی سے سنایا اور سنا جائے گا۔اور لوگوں کے دلوں پر اس کے سننے سکینت اور اطمینان نازل ہوگا۔اس کشفی نظارے سے میں نے اسی وقت وفد کے احباب کو اطلاع ނ