حیات قدسی — Page 395
۳۹۵ (۴) بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط آیا۔حضور فرماتے ہیں:۔نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔اور آپ سے خوش ہوں۔دفتر سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ کیوں جواب نہیں دیا۔اور کانفرنس کے وقت بھی افسران کو تنبیہ کی گئی تھی کہ کیوں آپ کو نہیں بلایا۔والسلام از دفتر ڈاک قادیان۔مورخہ ۱۹ / اپریل ۱۹۲۳ء (۵) رحیم بخش۔خادم ڈاک عریضہ از طرف خاکسار و جواب سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سید نا حضرت اقدس صلوات اللہ علیکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔خیریت مطلوب۔خاکسار ضلع جالندھر اور ضلع ہوشیار پور سے فارغ ہو کر مکرمنا حضرت ناظر صاحب کے حکم سے آج رات یعنی ۳ را پریل کی شام کو واپس دارالامان پہنچا۔مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ حضور میرے گھر میں تشریف لائے ہیں۔اور میں نے چار روپے نذرمحبت اور نذر عقیدت سے پیش کئے ہیں۔آج تنخواہ ملی تھی۔میرے دل میں خیال آیا کہ روپے پیش کرنا تو خواب کا وہ حصہ ہے۔جو میرے اختیار میں ہے، وہ تو پورا کرلوں باقی حصہ اللہ تعالیٰ کے تصرف اور قبضہ میں یا حضور کے ارادہ اور منشاء عنایت اور توجہ اور شفقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور میرے اختیار سے باہر ہے۔سو یہ حقیر رقم مبلغ چار روپے حضور کی خدمت میں ارسال ہے۔گر قبول افتد ز ہے عز وشرف۔( خاکسار غلام رسول را جیکی ) ۴/۴/۳۳