حیات قدسی

by Other Authors

Page 373 of 688

حیات قدسی — Page 373

۳۷۳ ملامتی فرقہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے میں نے سنا ہے کہ دنیا میں اصل ملامتی فرقہ تو خدا تعالیٰ کے نبیوں اور رسولوں کا ہے جو شریعت کی صحیح تعلیم پر قائم ہوتے ہیں اور خالق سے مضبوط اور پاک تعلق رکھتے ہیں۔وہ مخلوق خدا کے محسن اور ہمدرد ہوتے ہیں۔اور بنی نوع کی اصلاح و ترقی کے لئے محنت شاقہ برداشت کرتے ہیں۔لیکن پھر بھی ابنائے ظلمت اور فرزندان ضلالت کی طرف سے ان کو گالیاں اور تکفیر کے فتاوی سننے پڑتے ہیں۔ایسی علامتیں شاید کسی اور ملامتی گروہ کو برداشت نہ کرنی پڑتی ہوں گی۔حضور یہ بھی فرماتے تھے کہ عام طور پر ملامتی فقیروں کا ملامتی ہو نا محض نمائش اور تکلف کے طور پر ہوتا ہے۔مثلاً روزہ دار ہوتے ہوئے کسی مسجد میں جا کر ظہر یا عصر کے وقت لوگوں کی موجودگی میں بلند آواز سے شدت پیاس کا اظہار کر کے پانی طلب کرنا۔تا کہ لوگ سن کر ان کو لعنت ملامت کریں۔یا مثلاً ایک مسجد میں باجماعت نماز ادا کر کے دوسری مسجد میں عین باجماعت نماز کے وقت امام کے مصلے کے اوپر لیٹ جانا تا کہ لوگ اس بے جا حرکت پر ملامت کریں۔لیکن ایسی علامتیں جو نفس کے پروگرام اور خواہش کو پورا کرنے کے لئے اپنے اوپر وارد کی جاتی ہیں، ان سے نفس کی اصلاح نہیں ہوتی بلکہ نفسانیت کی فربہی پیدا ہوتی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کے نبیوں اور ماموروں اور ان پر ایمان لانے والوں کے متعلق ملامتیں ان کے نفس کے پروگرام سے تعلق نہیں رکھتیں۔بلکہ محض خدا تعالیٰ اور دین حق کے لئے ہوتی ہیں۔اگر چہ ملامت کا تلخ پیالہ پینا آسان نہیں۔لیکن ان کے لئے جو اس مقدس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔آسان کیا جاتا ہے۔در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند اول کسیکه لاف تعشق زند منم حضرت خلیفۃ امسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بلند مقام جب سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پہلے پارہ قرآن کریم کا ترجمہ