حیات قدسی — Page 171
فرمایا ہے کہ مخلص و مومن اور فاسق و کافر برابر نہیں ہو سکتے اور تجھے معلوم ہے کہ غیر احمدیوں کے جلسہ کی غرض تیرے پاک مسیح کی ہجو اور تکذیب کے سوا کچھ نہیں اور ہماری غرض تیرے پاک مسیح کی تصدیق اور توصیف کے سوا کچھ نہیں اگر دونوں مقاصد میں تیرے نزدیک کوئی فرق ہے تو اس آندھی کے ذریعہ اس فرق کو ظاہر فرما اور اس آندھی کے مسلط کرنے والے ملائکہ کو حکم دے کہ وہ اس کو تھام لیں۔تاکہ ہم جلسہ کی کارروائی کو عمل میں لا کر اعلاء کلمۃ اللہ کرسکیں۔میں ابھی دعا کر ہی رہا تھا اور سب احباب بھی میری معیت میں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے کہ یکدم آندھی رک گئی اور ایسی رکی کہ ریاح عاصفہ سے باد نیم میں تبدیل ہو گئی اور چند منٹ تک ہوا میں بالکل سکون ہو گیا اور ہمارا جلسہ بخیر و خوبی سرانجام پایا۔خدا تعالیٰ کی نصرت کے یہ سب کرشمے اس کے پاک مسیح موعود اور نائب الرسول اور اس کے عظیم الشان خلفاء کی خاطر اور ان کی برکت سے ظاہر ہوئے۔فالحمد لله علی ذالک۔موضع غازی کوٹ کے واقعہ کو عزیزم مکرم مولوی ابو العطاء صاحب جالندھری نے انہی دنوں اخبار الفضل میں بھی مختصر طور پر شائع کرا دیا تھا۔کلام قدسی جہاں ہے لوح اقدس مصحف تدریس عرفانی اسی سے قلب عارف پر کھلیں اسرار ربانی مبارک ہیں نگاہیں جو شناسائے حق ہیں نظر آئے جنہیں ہر ذرہ سے خورشید حقانی ہے ملت کی حقیقت ضابطہ اور جادۂ سالک که تا وہ خلق سے خالق تلک پہنچے بآسانی خودی اور خودروی ہے بعد منزل اور حجاب اپنا وگرنه نحن اقرب کی صدا ہے مژدہ فانی