حیات قدسی

by Other Authors

Page 3 of 688

حیات قدسی — Page 3

پیش لفظ حضرت مولانا غلام رسول صاحب قدی فاضل را جیکی مبلغ سلسله عالیه احمدیہ نے اپنے سوانح حیات کسی قدر تفصیل کے ساتھ خود تحریر فرمائے ہیں۔اس وقت حالات کی مجبوری کی وجہ سے ان مفصل حالات کو شائع نہیں کیا جاسکتا۔لہذ ا صرف پہلے حصہ کو خلاصۂ شائع کیا جاتا ہے۔تفصیلی حالات جن میں قرآن کریم کے سینکڑوں معارف اور قریباً نصف صدی کی تبلیغی مہمات کا تذکرہ ہے۔انشاء اللہ مناسب موقعہ پر شائع کئے جاسکیں گے۔اس حصہ میں حضرت مولوی صاحب کے خاندانی حالات اور عہد طفولیت اور قبول احمدیت کے بہت سے۔ایمان افروز واقعات شامل ہیں۔جو امید ہے احباب کے لئے باعث ازدیاد ایمان ہوں گے۔