حیات قدسی — Page 50
دور ونزدیک کے بعض رشتہ داروں سے تحریک کروائی لیکن پھر بھی یہ بیل منڈھے نہ چڑھی اور لڑکی والوں نے صاف انکار کر دیا۔مہر غلام محمد نے جب یہ محرومی دیکھی تو اس نے ملتان سے لے کر راولپنڈی تک کے تمام سجادہ نشینوں اور پیروں فقیروں سے تعویذات اور عملیات اور دعائیں کرانا شروع کر دیں۔یہاں تک کہ جب اسی دوڑ و دھوپ میں سات سال کا عرصہ گذر گیا اور پیروں فقیروں کے عملیات اور دعاؤں کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو وہ بے حد مایوس ہو گیا۔اسی دوران میں جب میں ایک دن موضع سعد اللہ پور کی مسجد میں عام غیر احمدیوں کو احمدیت کی تبلیغ کر رہا تھا تو مہر غلام محمد کا ایک حمایتی کہنے لگا کہ اس زمانہ میں مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ تو لوگ کرتے ہیں مگر نور اور یمن کسی میں نہیں پایا جاتا۔میں نے اسے سمجھایا کہ نور اور یمن اور معجزات تو ہمیشہ سے خدا تعالیٰ کے انبیاء اور اولیاء دکھاتے چلے آئے ہیں مگر دشمنوں کی اندھی آنکھیں انہیں دیکھنے سے قاصر رہی ہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہزاروں لاکھوں نور اور یمن سے بھرے ہوئے معجزات دنیا کو کھائے مگر کفار مکہ نے پھر بھی کہا کہ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آية 12 - کہ کاش اس پر کوئی نشان ہی خدا کی طرف سے اتارا جاتا۔مگر خدا تعالیٰ اس کے جواب میں فرماتا ہے مَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ۔کہ جب بھی خدا کے نشانوں میں سے کوئی نشان کا فروں کو دکھایا گیا انہوں نے اس سے اعراض ہی کیا ہے۔ایسا ہی فی زمانہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ہزاروں اور لاکھوں نشانات منکروں کو دکھائے ہیں اور ماننے والی سعید روحوں نے ان کو دیکھ کر حضرت اقدس علیہ السلام کی بیعت بھی کر لی ہے۔مگر دشمن اب بھی اسی طرح لولا انزل عليه آية کے الفاظ کو دہرا ر ہے ہیں۔میری یہ بات سن کر اسی غیر احمدی نے کہا کہ مہر غلام محمد سات سال سے ایک بیوہ عورت کے لئے ملتان سے لے کر راولپنڈی تک پیروں فقیروں اور عاملوں کے پاس ٹھوکریں کھا رہا ہے مگر آج تک اس کی حاجت روائی نہیں ہوئی۔اب آپ ہی بتائیے کہ جب مہر غلام محمد کی اتنی سی گتھی نہیں سمجھ سکی تو مہدی ومسیح ہونے کا دعوی کس کام کا ہے۔میں نے کہا ہم تو جب ہی اس اعتراض کو صحیح مان سکتے ہیں کہ مہر غلام محمد نے ہمارے سید و مولا مسیح قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام سے کسی امر کے متعلق دعا کروائی ہو اور وہ پوری نہ ہوئی ہو۔ورنہ اس صورت میں تو ہم پر اعتراض نہیں آتا بلکہ آپ کے غیر احمدی پیروں اور فقیروں اور مرشدوں پر آتا ہے۔وہ غیر احمدی کہنے لگا