حیات قدسی — Page 603
۶۰۳ دشمنوں اور مخالفوں کے تاریک اور پر مذمت پراپیگنڈہ کی تردید اور اس کا کما حقہ ازالہ کریں اور بتائیں کہ آپ منذ تم نہیں بلکہ محمد ہیں اور آپ کا ذب اور مفتری نہیں بلکہ خدا کے سچے نبی ہیں۔حدیث میں آتا ہے کہ امام مہدی کے اصحاب ہر مجلس میں مہدی کا ذکر کثرت کے ساتھ کیا کریں گے اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ مہدی کے مخالفوں کی طرف سے چونکہ جابجا مخالفانہ ذکر ہوں گے اس لئے اصحاب مہدی بطور ذب کے تردید کریں گے اور تبلیغ کی غرض سے مہدی کا ذکر بکثرت وقوع میں آئے گا۔دوسرے یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور آپ کے خلق عظیم کے بچے وارث بن کر پاک نمونہ اور پاک اخلاق کے ساتھ دنیا کو دکھا ئیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ نمونہ نہ تھا جو مخالف اور آپ کے دشمن پیش کرتے ہیں بلکہ آپ کا نمونہ اور خلق وہ ہے جو مومنین کی پاک جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کو اپنے پاک نمونہ اور پاک اعمال سے ظاہر کر رہی ہے اور اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ صداقت جو مومنین کے پاک نمونہ کے ذریعہ ظہور میں آئے گا ،مخالفوں کو تاریکی شبہات سے باہر نکالے گا۔تیسرے یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کی اشاعت اور اسلام کی تبلیغ کے لئے دنیا کی ہر قوم کو دعوت دے کر آپ کے محامد اور محاسن سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے لوگوں کے آگے سے تاریکی جہالت کے پردوں کو اٹھایا جائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور صداقت کا ہر وقت اور ہر جگہ جلو ہ حقیقت ظاہر کیا جائے۔چوتھے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں بکمال تضرع و خشوع اور بکمال ارادت و صدق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے دعائیں کی جائیں تا کہ تاریکی کے سب پر دے اٹھا دئیے جائیں اور ہر ایک انسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کا مظہر ہو کر آپ کی قوت قدسیہ کا جلوہ دنیا کو دکھائے اور تا ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کی وہ نسل جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونہ سے منحرف ہو کر جہنمی زندگی کے اتھاہ گڑھے میں گر پڑی ہے دوبارہ آپ کی اتباع سے آدم کی طرح مسجود ملائکہ بننے کی مستحق ٹھہرے پس یہ صلوٰۃ اور سلام جو چار رنگوں کا ہے اگر مومن اس کی تعمیل کریں تو یہ انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار میں سے بنا دیتا ہے اور با وجود بعد زمانی اور مکانی کے ایسا مومن جو صلوٰۃ اور سلام کے مذکورہ کو ائف سے اپنا درود شریف پیش کرتا ہے