حیات قدسی — Page 597
۵۹۷ خدمت میں بر وقت بھجوا دی جایا کرے گی۔والسلام ۲۷ / ۲/۵۷ ( دستخط ) مرزا عزیز احمد ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان۔ربوہ بخدمت محترم حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ربوه نقل چٹھی جناب میاں غلام محمد صاحب اختر۔ناظر اعلی خانی کیمپ کراچی ۷ ۲۱/۲/۵ بسم اللہ الرحمن الرحیم واجب الاحترام حضرت مولاناسلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ غلام نوازی آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا ممبر نا مز دفرمایا ہے اللہ تعالیٰ یہ اعزاز آپ کو اور آپ کے خاندان کو مبارک کرے۔خدا تعالیٰ آپ کی اولا د کو اپنے محترم اور واجب العزت والد کے نقش قدم پر چل کر اخلاص کا ایک غیر معمولی نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔میرے اور میری اولا د اور میری بیوی کے لئے بھی دعا فرماویں۔ان دنوں میری بیوی کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔خاص دعا فرمائیں۔خاکسار آپ کا خادم ( دستخط ) غلام محمد اختر ناظر اعلی ثانی ایک مفید مثال ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک علمی مجلس میں گفتگو کے دوران میں یہ سوال پیدا ہوا کہ عقل انسانی کی موجودگی میں وحی والہام کی کیا ضرورت ہے۔میں نے عرض کیا کہ انسانی عقل کی مثال آنکھ کی طرح ہے انسانی آنکھ با وجود بینا ہونے کے اندھیرے میں نہیں دیکھ سکتی۔آنکھ کا پالقوة بینا ہونا بغیر خارجی