حیات قدسی — Page 548
۵۴۸ (۲) اسلامی پیشگوئیاں جو نبی اسلام اور مسیح اسلام کے ذریعہ آج تک ظہور میں آئیں اور با وجود اسباب مخالفہ اور حالات نا مساعدہ اور عقلی استدلالات کے مایوس کن فتووں کے اسلام کے نبی اور مسیح موعود کی کامیابیوں اور پیشگوئیوں کا وقوع میں آنا اور بالکل حرف بحرف اور لفظ بلفظ پورا اترنا۔عقل بشریہ سے یہ بالاتر واقعات صاف بتاتے ہیں کہ مذہبی الہام عقلی آنکھ کو تیز کرنے والی چیز ہے کیونکہ عقل کا منبع مشاہدات اور تجارت تک محدود ہے لیکن مذہب حق کی الہامی روشنی کا منبع قانون نیچر سے بالا خدائے علیم کا علم اور کلام ہے۔(۳) نبی کی بعثت سے پہلے لوگ منتشر ہوتے ہیں اور حقیقی اتحاد اور وحدت اور سچی ہمدردی جو نبی کے ذریعہ اس کی جماعت میں پیدا ہوتی ہے اس کی مثال دنیا میں مفقود ہوتی ہے۔یہ نظامِ وحدت بھی عقلی تدابیر سے حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ مذہبی تعلیم اور الہامی رہنمائی کے ذریعہ یہ نمونہ پیدا ہوتا ہے ہر ایک رسول جو صاحب سلسلہ کی حیثیت میں آیا جس کی سخت سے سخت اور شدید سے شدید مخالفتوں کے باوجود دنیا میں جماعت روحانی قائم ہوئی اور وہ اپنے مخالفین پر آخر غالب ہوا۔اور مادی عقل والے اور مادی عقل کی تدبیروں کو عمل میں لانے والے ہی اس کی جماعت کے مقابل مغلوب ہوئے۔کیا اس سے سمجھ میں نہیں آتا کہ عقل کے مقابل الہامی بصیرت بڑھ کر ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اور مثیل موسیٰ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس بے کسی اور بے سروسامانی کے ساتھ دنیا میں آئے اور دعویٰ نبوت کو خدا کی طرف سے پیش کرنے والے ہوئے۔مادی عقل کی رہنمائی میں سوچ کر واقعات پر نگاہ ڈال کر نتائج اخذ کرنے والا کوئی شخص یہ کہہ سکتا تھا کہ ایسی بے سروسامانی کے ساتھ نبوت کے مدعی اور منجانب اللہ تبلیغ رسالت کرنے والے بھی دنیا میں جماعت بنا سکیں گے اور ان پر کوئی ایمان لا سکے گا اور پھر اپنے با سر و سامان دشمنوں اور مخالفوں پر باوجود ان کی دنیوی حشمت اور شوکت و جلال کے جو فوجوں اور لشکروں کی عظمت کے ذریعہ ہیبت اور دہشت پیدا کرنے والی تھی کبھی موسیٰ فرعون اور فرعونیوں پر غالب آسکے گا اور مثیل موسیٰ یعنی رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایسی قوت اور طاقت حاصل ہو سکے گی کہ جس سے آپ تمام عرب پر ہی نہیں بلکہ قیصر و کسری کی حکومتوں پر غالب آجائیں گے۔اور ایسا اتفاقی طور پر نہیں ہوا بلکہ اپنی بے سروسامانی کی حالت میں قبل از وقت تحدی کے ساتھ اپنے غلبہ اور اپنے دشمنوں کی شکست اور تباہی کا اعلان بھی کر دیا۔کیا اس