حیات قدسی

by Other Authors

Page 488 of 688

حیات قدسی — Page 488

۴۸۸ لئے بھی کہ نواب صاحب حضرت سیٹھ صاحب کے بھائی ہیں۔اور سیٹھ صاحب اپنے اخلاص ، تقویٰ اور دینی خدمات کی وجہ سے سلسلہ کے ایک ممتاز رکن ہیں۔میں نے متواتر کئی دن تک نواب صاحب موصوف کے لئے دعا کی۔اور بوجہ تعلق محبت اور ہمدردانہ شفقت کے مجھے دعا کی اچھی توفیق میسر آگئی۔مئی کے پہلے ہفتہ میں میں نے کشفی طور پر دیکھا کہ جناب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب مع جناب اکبر یار جنگ صاحب کے میرے سامنے کھڑے ہیں۔اور میں ان کو مخاطب کر کے کہہ رہا ہوں کہ نواب احمد نواز جنگ اور ان کے صاحبزادہ ( ان کے صاحبزادے بھی ان کے ساتھ ہی زیر حراست تھے ) کے لئے دعا کی گئی ہے۔وہ عنقریب رہا کر دئیے جائیں گے۔میں نے دوسرے دن اس کشف سے پشاور میں کئی دوستوں کو اطلاعی بھی دیدی۔چنانچہ ۸ امئی کے الفضل میں عزیزہ مکرمہ زینب حسن صاحبه برادر زادی نواب احمد نواز جنگ صاحب کی طرف سے نواب صاحب کی رہائی کی اطلاع شائع ہوئی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَىٰ ذَالِكَ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ اس نے اپنے اس عبد حقیر کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے مقدس خلفاء کے افاضہ سے یہ غیبی اطلاع دے کر نوازا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ قبولیت دعا کے متعلق میرا تجربہ خاکسار حقیر خادم سلسلہ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ کے ارشاد کے ماتحت جماعت احمدیہ لاہور کی تعلیم و تربیت اور تبلیغ کے لئے مامور ہو کر لاہور میں مقیم ہوا۔ابتداء میں میرے قیام کا انتظام ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب نے اپنے مکان پر کرایا۔جو کیلیا نوالی سڑک کے کنارہ پر واقع ہے۔علاوہ عام درس کے خواجہ کمال الدین صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب مجھ سے قرآن کریم اور بعض کتب دینیہ متفرق اوقات میں پڑھتے۔اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب صحیح بخاری پڑھتے۔احمد یہ بلڈ نگکس کی مسجد میں باجماعت نماز ادا کی جاتی۔اور نما ز عصر یا مغرب کے بعد درس قرآن کریم دیا جاتا۔ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب ابتدا میں میرے متعلق بہت حسن ظن رکھتے تھے۔اور اکثر مجھ سے