حیات قدسی

by Other Authors

Page 460 of 688

حیات قدسی — Page 460

۴۶۰ محفوظ نہیں رہ سکے اس لئے اس ایڈیشن میں ان کا ذکر کرنے سے قاصر ہوں۔جزاهم الله احسن الجزاء۔اس حصہ کی طباعت و اشاعت میں مکرمی حکیم مولوی محمد عبد اللطیف صاحب شاہد نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو اس محبت اور خلوص کی جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین اس کتاب کی اشاعت کا سب سے بڑا مقصد حقانیت اسلام اور سید نا وسید ولد آدم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نائب و بروز حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء عظام کے بعض فیوض و برکات کا اظہار ہے اللہ تعالیٰ اس مقصد کو ان حالات کے ذریعہ سے پورا فرمائے اور ہم سب کو اپنی رضاء کے راستوں پر چلائے اور حافظ و ناصر ہو۔سیدی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی نے از راہ کرم فرمائی اس کتاب کی اشاعت میں ذاتی دلچسپی کا اظہار فرمایا ہے اور باوجود علالت طبع کے آسیب زدگان کے واقعات کے متعلق ایک قیمتی نوٹ تحریر فرمایا ہے۔جو اس حصہ میں شائع کیا جا رہا ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء آخر میں قارئین حضرات سے درخواست ہے کہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو سلسلہ حقہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید بنائے اور اکناف عالم میں احمدیت کا نور جلد از جلد پھیلے۔آمین خاکسار برکات احمد را جیکی۔بی۔اے واقف زندگی۔قادیان دارالامان مورخہ ۲۰ مئی ۱۹۵۷ء