حیات قدسی

by Other Authors

Page 400 of 688

حیات قدسی — Page 400

۴۰۰ تفصیل ملا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فضل سے مقررہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق بخشے اور نصرت اسلام اور اعلائے اسلام کی قوت بخشے۔والسلام نصرت الہی (خاکسار مرزا محمود احمد ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دفعہ جب میں گردو نواح کے دیہات میں تبلیغ کر کے واپس را جیکی آیا تو بعض احمدیوں نے شکایت کی کہ جب ہم مسجد میں نماز کے لئے جاتے ہیں تو میاں غلام حسین صاحب اور میاں فضل حسین صاحب ہمیں ڈول اور کوزوں کو ہاتھ لگانے سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں تم کا فر ہو اور تمہارے آنے سے مسجد نا پاک ہو جاتی ہے۔میں نے کہا کہ نبی کے ماننے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے۔آپ کچھ دن صبر کریں۔میں گجرات جا کر چوہدری نواب خاں صاحب تحصیلدار سے جو مخلص احمدی ہیں مشورہ کروں گا کہ غیر احمدی کس طرح شرارت سے رک سکتے ہیں۔یہ بات جب میاں غلام حسین اور میاں فضل حسین تک پہنچی تو میاں فضل حسین نے فوراً ایک درخواست گجرات کے ڈپٹی کمشنر کی خدمت میں بھیج دی کہ موضع را جیکی میں کچھ نہایت ہی مفسد مرزائی رہتے ہیں جن سے ہمیں قتل کا خطرہ ہے۔آپ ہماری حفاظت کا انتظام فرما ئیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس درخواست کو پاہڑیاں والی کے تھانیدار کے پاس تفتیش کے لئے بھیج دیا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت کے ڈھنگ بھی نرالے ہیں۔مجھے کچھ روز پیشتر قصبہ منگووال کے ایک رئیس میاں پیر بخش صاحب نے بلا کر کہا کہ میرا بچہ جس کی عمر سات آٹھ برس کی ہو گی۔اچانک فوت ہو گیا ہے۔جس کا مجھے شدید صدمہ ہے۔آپ اس کا مرثیہ لکھ دیں۔جس میں بچہ کی تاریخ وفات بھی آجائے۔چنانچہ میں نے وہاں بیٹھے بیٹھے فارسی اور اردو میں دو نظمیں لکھیں۔جن میں ان کی خواہش کے مطابق تاریخ وفات بھی آگئی جسے میاں پیر بخش صاحب نے بہت پسند کیا۔انہیں دنوں پاہڑیاں والی کے تھانیدار جو مہتہ کے نام سے مشہور تھے۔گجرات سے آتے ہوئے کو کچھ دیر کے لئے منگووال ٹھیرے۔عصر کا وقت تھا۔میاں پیر بخش صاحب نے رات قیام کرنے کے