حیات قدسی

by Other Authors

Page 396 of 688

حیات قدسی — Page 396

۳۹۶ حضور کا جواب جو آپ نے اسی عریضہ کے اوپر قلم مبارک سے تحریر فرمایا:۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دد مکرمی جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ اس کے روحانی پہلو کو بھی پورا کرے۔اور چاروں اطراف عالم میں آپ کے ذریعہ سے احمدیت کا اعلیٰ اور مصفے بیج بویا جائے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد (۶) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا مندرجہ ذیل ارشاد مجھے جھنگ مگھیا نہ میں معرفت بابو محمد اسماعیل صاحب سٹیشن ماسٹر موصول ہوا۔از دفتر ڈاک قادیان دد مگر می مولوی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ مورخہ ۲۷ / ۷ / ۸۔آپ کا خط حضرت اقدس کی خدمت با برکت میں پہنچا۔حضور نے خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے فرمایا۔کہ ” ہم آپ کے کام سے خوش ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی زبان میں تاثیر اور کام میں برکت دے۔“ (یوسف علی پرائیویٹ سیکرٹری ) (۷) خاکسار نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میری وفات ہوئی ہے اور سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے میرا جنازہ پڑھا ہے۔میں نے اس بارہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت بابرکت میں عریضہ لکھا۔جس کے جواب میں حضور کا مندرجہ ذیل ارشاد موصول ہوا :۔ڈلہوزی ۵/۹/۳۲ مکر می حضرت مولوی صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی چٹھی مورخہ ۲۲/۸/۲۳۲ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ملاحظہ میں آئی۔حضور نے دعا فرمائی۔اللہ تعالیٰ