حیات قدسی

by Other Authors

Page 303 of 688

حیات قدسی — Page 303

ہونے کے بھر گیا۔بہت سے لوگوں کو باہر بھی کھڑا ہونا پڑا۔خاکسار احمدی احباب کی معیت میں سٹیج کے قریب ہی بیٹھا تھا۔جلسہ کی صدارت لاہور کے بڑے بشپ نے کی۔بہت سے انگریز پادری بھی اردگرد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔صدر صاحب نے اشتہار ہاتھ میں لے کر اعلان کیا کہ پادری غلام مسیح کے لیکچر کا عنوان ” فضیلت مسیح بر ہمہ انبیاء از روئے قرآن ہے۔جو صاحب اس مضمون پر کچھ کہنا چاہیں انہیں دس دس منٹ کا وقت ملے گا۔وہ اپنے اپنے نام ابھی پیش کر دیں تا کہ لیکچر کے اختتام پر باری باری ان کو موقع دیا جا سکے۔غلام مسیح کی تقریر کا خلاصہ پادری غلام مسیح نے تقریر شروع کرتے ہوئے تمہید میں کہا کہ میں فضیلت مسیح بر ہمہ انبیاء از روئے قرآن بیان کروں گا۔جو علماء اسلام میرے لیکچر کی تردید میں کچھ کہیں وہ اس بات کی پابندی کریں کہ تردید از روئے قرآن کریم ہو۔جو حوالہ یا آیت وہ قرآن کریم کے علاوہ پیش کریں گے وہ قابل قبول نہ ہوگی پادری صاحب نے مندرجہ ذیل امور فضیلت مسیح کے ثبوت میں پیش کئے :۔(۱) مسیح کا بغیر باپ کے ہونا۔دوسرے انبیاء میں نہیں پائی جاتی۔بے شک آدم کی پیدائش بھی بغیر باپ کے ہے۔لیکن عصى آدَمُ رَبُّهُ فَغَوی کی آیت سے وہ گنہ گار اور گمراہ ثابت ہوتے ہیں۔کہاں معصوم مسیح اور کہاں عاصی اور گمراه آدم؟۔۔۔قرآن کے رُو سے ایسی فضیلت ہے جو (۲) مسیح کے متعلق لکھا ہے کہ وَايَّدُنهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ و یعنی مسیح روح القدس سے مؤید تھا۔یہ فضیلت بھی کسی اور نبی کو حاصل نہیں ؟ (۳) مسیح کی نسبت قرآن کریم میں لکھا ہے۔غُلَامًا زَكِیا یعنی وہ بچپن سے ہی پاک اور زکی تھا۔یہ خصوصیت بھی کسی اور کو حاصل نہیں ؟ (۴) مسیح کی والدہ کا نام قرآن کریم میں مذکور ہے۔حالانکہ اور کسی نبی کی والدہ کا نام قرآن کریم میں مذکور نہیں ؟ (۵) مسیح کو تو ریت، انجیل اور کتاب اور حکمت سکھائی گئی جو کسی اور نبی کو نہیں سکھائی گئی۔(۶) مسیح کو کلمتہ اللہ کہا گیا جو کسی اور کو نہیں کہا گیا ؟