حیات قدسی

by Other Authors

Page 287 of 688

حیات قدسی — Page 287

۲۸۷ ایک عجیب مشابہت خلافت ثانیہ کے ابتدائی زمانے کی بات ہے کہ میں لاہور کی احمد یہ مسجد میں ایک دن درس سے فارغ ہو کر حلقہ احباب میں بیٹھا ہوا تھا تو اچانک چودھری غلام حسین صاحب انسپکٹر مدارس جو اس سے پہلے میرے واقف نہ تھے اور نہ ہی میں ان کو پہچانتا تھا، ہمیں دیکھ کر تشریف لے آئے۔میں نے ایک شخص کو بھیجا کہ دودھ لے آئے۔جب وہ شخص دودھ لایا تو میں نے اسے اشارہ کیا کہ ان نو وار دصاحب کی خدمت میں پیش کر دے۔اور میں نے چوہدری صاحب کی خدمت میں عرض کیا کہ اس دودھ کو نوش فرما لیں۔انہوں نے دودھ پی لیا اور فرمانے لگے عجیب بات ہے کہ کل میں نے حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ کو خواب میں دیکھا کہ انہوں نے مجھے دودھ پلایا ہے۔اور آج میرا جب اِدھر سے گذر ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ بالکل شیخ سعدی کی شکل میں ہیں۔اور خواب کے مطابق آپ نے بغیر جان پہچان کے مجھے دودھ بھی پلا دیا۔اس واقعہ سے مجھے تعجب ہے کہ خواب اور بیداری میں ایک ہی جیسا واقعہ ظاہر ہوا۔مناظرہ موضع تبال میں ضلع گجرات کے شمالی علاقہ کے ایک گاؤں موضع تہال میں ایک مناظرہ کی تقریب پر گیا۔اس کو وقت جماعت احمد یہ تہال کے سیکرٹری منشی حاجی محمد الدین صاحب تھے۔جوسید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے ہیں۔اور نہایت ہی مخلص اور صاحب دل احمدی ہیں۔اور تقسیم ملک کے بعد قادیان میں بطور درویش مقیم ہیں۔مجھے تہال میں ان ہی کی درخواست پر مرکز سے مناظرہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔اس موقع پر غیر احمدیوں کی طرف سے علاقہ کے ایک مشہور عالم مولوی محمود گنجوی کو میرے مقابل پر مناظر مقرر کیا گیا۔اردگرد کے دیہات سے لوگ جوق در جوق بحث کو سننے کے لئے نہال میں جمع ہوئے۔میں نے مولوی صاحب مذکور کو عربی میں ایک خط لکھا جس میں بحث کے لئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے شرائط طے کرنے کے لئے کہا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان پر کچھ ایسا رعب طاری ہوا کہ وہ صرف ڈیڑھ دو سطر کا خط جواباً لکھ سکے۔اور اس خط میں بھی ان سے کئی غلطیاں سرزد ہو ئیں۔میں نے جواب الجواب میں ان اغلاط کو واضح کیا۔جس پر انہوں نے گھبرا کر اردو میں لکھا کہ اب مناظرہ شروع کرنا چاہیئے۔