حیات قدسی

by Other Authors

Page 101 of 688

حیات قدسی — Page 101

1+1 چلے گئے مگر اس طرف سے دیوار بہت اونچی تھی۔میرے ساتھ اس وقت چوہدری عبداللہ خاں صاحب بہاولپوری بھی تھے۔ہم نے سوچا کہ اب کیا کیا جائے چوہدری صاحب نے کہا اس طرف سے چڑھنا تو سیڑھی کے بغیر مشکل ہے میں نے کہا ہم مسافروں کے پاس سیڑھی کہاں اب تو جذ بہ عشق کی پرواز ہی کام دے سکتی ہے چنانچہ میں نے اپنی لوئی چوہدری عبد اللہ خاں صاحب کو پکڑائی اور خود چند قدم پیچھے ہٹ کر زور سے اس دیوار پر جست کی تو میرا ہاتھ اس کی منڈیر پر جا پہنچا اور میں اوپر چڑھ گیا چوہدری صاحب نے جب یہ دیکھا تو کہنے لگے آپ نے تو جذبہ عشق سے کام لے لیا ہے مگر میں کیا کروں۔میں نے کہا اب میں آپ کی طرف کپڑا لٹکا تا ہوں آپ اس کا سرا پکڑ لیں میں آپ کو او پر کھینچ لوں گا۔چنانچہ اس کے بعد میں نے انہیں بھی اوپر کھینچ لیا اور ہم دونو اوپر آ گئے۔میں نے اندر جاتے ہی جہاں حضور اقدس علیہ السلام نے کھڑے ہو کر تقریر فرمانی تھی وہاں اپنی لوئی بچھا دی تا کہ وہ جگہ بھی نرم ہو جائے اور میری لوئی بھی حضور علیہ السلام کے پائے مبارک کے طفیل متبرک ہو جائے۔اس کے بعد حضور علیہ السلام تشریف لائے اور میری لوئی پر کھڑے ہو کر حضور علیہ السلام نے تقریر فرمائی۔الحمد لله على ذالک ایک عجیب واقعہ موضع دہد رہا کا ایک دفعہ مجھے موضع دھد رہا میں جو ہمارے گاؤں موضع را جیکی سے جنوب مغرب کی طرف کوئی ڈیڑھ میل کے فاصلہ پر واقعہ ہے۔بعض ارادتمندوں کی خواہش پر جانے کا موقع ملا تو وہاں کا ایک موچی مسمی چراغ اور اس کی بیوی اور اس کا ایک بیٹا سمی محمد ا میرے پاس آئے اور بیان کیا کہ ہمارا ایک نو جوان لڑکا تقریباً بارہ سال کے عرصہ سے غائب ہے۔ہم نے اس کی بہت تلاش کی ہے مگر نہیں ملا۔بڑے بڑے عاملوں اور پیروں فقیروں سے تعویذ بھی کرائے ہیں مگر سب کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔میں ان دنوں نیا نیا احمدی ہوا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فیضان صحبت سے بعض اوقات مجھے روحانی طور پر اقتداری اثر محسوس ہوتا تھا۔میں نے اس وقت بھی وہ اثر خاص طور پر محسوس کیا اور میرے دل کو اس وقت ایک غیبی تحریک کی بنا پر محسوس ہوا کہ ان کا بیٹا زندہ بھی ہے