حیات قدسی

by Other Authors

Page 48 of 688

حیات قدسی — Page 48

۴۸ ہے اور دوسرے اگر حافظ صاحب کو معلوم ہو گیا تو وہ ضرور مجھے ڈانٹیں گے کہ تم نے اس مرزائی سے کیوں دعا کرائی ہے اس لئے میرے لئے آپ ہی انہیں دعا کے لئے فرما ئیں اور میری سفارش بھی کر دیں۔حضرت میاں صاحب نے فرمایا کہ میں بھی ان سے کہوں گا مگر تمہارا ان کے پاس جانا نہایت ضروری ہے۔اس کے بعد حضرت میاں صاحب سیداں کو لے کر میرے پاس تشریف لائے اور یہ فرماتے ہوئے کہ اس نے بارہا مجھے آپ سے دعا کرانے کے لئے کہا ہے مجھے دعا کرنے کے لئے ارشاد فرمایا۔میں نے کہا کہ آپ ایسے ولیوں اور حافظ صاحب ایسے بزرگوں کی موجودگی میں اسے میرے ایسے کافروں سے دعا کرانے کی کیا ضرورت ہے۔سیداں نے کہا اگر مولویوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے اگر ہم آپ کو کا فر سمجھتے تو آپ کی خدمت میں دعا کے لئے کیوں حاضر ہوتے۔میں نے کہا اگر یہ بات ہے تو میری دعا تو احمدیت کی سچائی کے اظہار کے لئے ہو سکتی ہے تا کہ اس دعا کے ذریعہ آپ لوگوں پر اتمام حجت ہو جائے۔اور اس موقع پر جبکہ تمہارے پیر اور بزرگ سالہا سال سے دعاؤں اور تعویذوں میں لگے ہوئے ہیں میری دعا کے نتائج کیسے واضح ہو سکتے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ مولا کریم سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت سے اس ناچیز کی دعا کوسن کر تمہیں کوئی بچہ عطا فرمائے اور تم اسے بجائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان سمجھنے کے پھر انہی پیروں فقیروں کی دعا کا نتیجہ خیال کرنے لگ جاؤ۔اس بات کو سن کر حضرت چا علم الدین صاحب نے فرمایا کہ ہماری دعاؤں اور عملوں کے اثرات تو لوگ سالہا سال سے دیکھ چکے ہیں کہ ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔اس لئے اگر تمہیں کسی اشتباہ کا خیال ہے تو ہم تمہیں اس قسم کی تحریر دینے کے لئے تیار ہیں جس میں اپنی دعاؤں اور عملیات کی ناکامی کا اقرار ہو گا۔میں نے کہا اگر آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں تو پھر آج کی تاریخ سے ایک سال کے اندراندراگر سیداں اور محمد الدین کے ہاں کوئی بچہ یا بچی پیدا ہو تو وہ احمدیت کا نشان ہوگا۔انہوں نے اس بات کو تسلیم کر لیا اور میں نے خدا کے حضور دعا شروع کر دی۔خدا کی قدرت ہے کہ سال کے اندر ہی میرے کا خیر الراحمین خدا کی رحمت اور میرے مسیح قادیانی کی برکت سے اس حجام کے گھر لڑکی پیدا ہو گئی۔گاؤں والوں نے اور گردو نواح کے لوگوں نے جب اس نشان کو دیکھا کہ بعد شادی سالہا سال کے عرصہ کے بعد احمدیت کی برکت سے اس حجام کو خدا تعالیٰ نے اولا د دی ہے تو انگشت بدنداں ہو گئے۔مگر پھر بھی یہ بد بخت لوگ احمدیت کے قریب نہ ہوئے۔آخر جب اس لڑکی عمر چند سال کی ہوئی تو ان