حیات قدسی

by Other Authors

Page 613 of 688

حیات قدسی — Page 613

۶۱۳ حالتِ وصول کے لحاظ سے مجھے وہ وقت بھی میسر آجاتا ہے کہ میں قرب اور وصلِ الہی کے اس بلند تر اور قریب تر مرتبہ پر ہوتا ہوں جہاں نہ کوئی نبی مرسل پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی کسی ملک مقرب کی رسائی ہے بعض روایات میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچے تو آپ نے فرمایا التَّحِيَاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ کہ ہر قسم کی قولی اور بدنی اور مالی قربانی خدا ہی کے لئے ہے۔اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ فرمایا گیا السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ۔وَبَرَكَاتُه- گویا سلام رحمت اور برکات ہر سہ امور خدا تعالیٰ کی طرف سے پیش کئے گئے۔اب ان الفاظ کے پڑھنے کا موقع نماز میں قعدہ اور تشہد ہے۔تشہد سے مرتبہ شہود کی طرف بھی اشارہ ہے کہ ہر ایک مومن نماز کے ذریعہ جو معراج المومنین ہے تشہد کی آخری منزل میں قرب اور وصلِ الہی کے مرتبہ کو حاصل کرنے والا ہے چنانچہ مومن کا التحيات لله والصلوات والطیبات کے الفاظ کو خدا کے حضور پیش کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظلیت میں آپ کی مظہریت اور فنا فی الرسول کے مرتبہ کو حاصل کرنا ہے۔کیونکہ یہ مرتبہ اصالۃ اور حقیقیہ آپ کا ہے اور اس پر جو شخص بھی فائز ہو گا ظلی اور بروزی طور پر ہی ہو گا اور جب مومن السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کے الفاظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور پیش کرتا ہے تو اس وقت یہ فنافی اللہ کی حیثیت میں خدا تعالیٰ کی ظلیت کی چادر پہن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے۔پس در و دشریف ان معنوں کے لحاظ سے نماز کی اس حقیقت پر بہترین دلالت ہے جو معراج کے معنوں پر اشتمال رکھتی ہے کیونکہ درود شریف سے فنا فی الرسول اور فنا فی اللہ اور اللہ اور رسول کی ظلیت کا مرتبہ حاصل ہوتا ہے وهو المراد رزقنا الله هذا المرام۔اسی طرح وہ سب مومن جو نماز کے معراج کی برکات سے متمتع ہوتے ہیں وہ سب کے سب آل محمد میں داخل ہیں چنانچہ خدا تعالیٰ کے سلام میں جو بالفاظ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پیش ہوا۔آپ نے اسے اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا۔بلکہ اس کے ساتھ ہی اَلسَّلامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّلِحِينَ فرما کر اس سلام میں اپنی آل کو بھی جو عباد الله الصالحین ہیں شامل فرمالیا اور جیسے یصلون علی النبی کے ارشاد میں النبی کے لفظ کے نیچے محمد اور آل محمد کو پیش کیا اسی طرح اَلسَّلَامُ