حیات قدسی — Page 592
۵۹۲ بھی ایسی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہیں لیکن ہم اس کو معلوم اندازے سے اتارتے ہیں اسی طرح آیت و انزل معهم الکتاب کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ کتابوں کے ساتھ نبیوں کا بھی نزول ہوتا ہے۔کیا تمام نبی آسمان سے نازل ہوتے ہیں اور دنیا کی ہر چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اور پھر کیا لوہا ، لباس اور چوپائے آسمان پر رہتے ہیں اور وہاں سے نازل ہوتے ہیں۔میری ان تشریحات کو سن کر سب حاضرین نے میرے ساتھ اتفاق کیا اور غیر احمدی مولوی صاحب بالکل خاموش ہو گئے۔جلسہ لائل پور میں تقریر الثانی جس سال لائل پور شہر میں مسجد کے افتتاح کے سلسلہ میں سید نا حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز وہاں تشریف لے گئے تو جلسہ میں علاوہ اور مقررین کے خاکسار کی تقریرہ حدیث نزول مسیح کے متعلق جناب چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی صدارت میں رکھی گئی۔اس تقریر میں میں نے علاوہ اور باتوں کے مذکورہ بالا امور بھی پیش کئے۔تقریر کے بعد جناب چوہدری صاحب اور بعض دیگر حاضرین نے بہت مسرت کا اظہار فرمایا اور اس تقریر کا غیر احمد یوں پر بھی بفضلہ تعالیٰ اچھا اثر ہوا۔میں نے جو کچھ بیان کیا تھا یہ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے معارف کی خوشہ چینی اور آپ کے فیضانِ علم میں سے ایک قطرہ تھا۔فالحمد للہ علی ذالک تصفیه قلب خاکسار نے ایک دفعہ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا کہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کے بعد حضور کے فیضان سے مجھے غسل دماغ نصیب ہوا ( اس واقعہ کا ذکر پہلی جلدوں میں گذر چکا ہے ) اب اگر قلبی غسل اور انارت (باطنی نور موہبت ہونا ) کا افاضہ حضور کے طفیل ہو جائے تو دماغ کے ساتھ قلب بھی منور ہو جائے۔