حیات قدسی

by Other Authors

Page 540 of 688

حیات قدسی — Page 540

۵۴۰ نعوذ باللہ آپ الا بتر ہیں آپ کا سلسلہ آپ کی وفات کے بعد ختم ہو جائے گا۔کیونکہ آپ کی نرینہ اولاد نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس طعن کے جواب میں آپ کے لئے کوثر دیئے جانے کی پیشگوئی فرمائی یعنی یہ کہ آپ کا سلسلہ ختم نہ ہوگا بلکہ آپ کی روحانی اولاد آپ کی موجودگی میں اور آپ کی وفات کے بعد بھی بکثرت بڑھے گی اور نسلاً بعد نسل ہر دور جدید میں یہ سلسلہ بڑھتا رہے گا۔چنانچہ اسلام کی تبلیغ جس جس ملک اور علاقہ میں پھیلتی گئی اور اب تک پھیل رہی ہے اس سے جماعت مومنین بڑھ رہی ہے۔اور کافروں اور مخالفوں کے افراد میں کمی آرہی ہے گویا الکوثر اور الا بتر کی پیشگوئیاں ایک ہی وقت میں عظیم الشان طریق سے پوری ہو رہی ہیں۔یہ سورۃ تو مکہ میں نازل ہوئی جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت نہایت خطرے میں تھی اور آپ کے سلسلہ کی ترقی کی کوئی ظاہری صورت نظر نہ آتی تھی پھر اللہ تعالیٰ نے اس بشارت کے ماتحت فتح و نصرت کی ہوائیں چلائیں اور آپ کی زندگی میں ہی آپ کو اپنے دشمنوں پر کثرت اور غلبہ بخشا اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے سلسلہ کو مشرق و مغرب میں خارق عادت طور پر بڑھایا اور آپ پر جان نثار کرنے والوں کو دشمنوں اور مخالفوں میں سے کھینچا۔کھنچ کر لایا۔اس عظیم الشان پیشگوئی کا ہر دور جدید میں نسلاً بعد نسل دوستوں اور مخالفوں میں پورا ہونا کس قدر ایمان افزاء اور روح پرور ہے۔آج احمد یہ جماعت کے ذریعہ سے جو تبلیغی جہاد دنیا کے ہر گوشہ میں ہو رہا ہے اور اس کے نتیجہ میں سعید روحیں اسلام میں داخل ہو کر حلقہ بگوشان سید نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہورہی ہیں اس سے الکوثر اور الا بتر کا نظارہ ایک دفعہ پھر دنیا دیکھ رہی ہے۔اس موقع پر سورہ کوثر کے اور بھی بہت سے مطالب میں نے بیان کئے اور اس سورۃ کے مابعد کی سورتوں کے ساتھ تعلق بھی واضح کیا ( یہ مطالب دوسری جگہ درج کئے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔خاکسار مرتب) صبر اور صلوة قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة و یعنی ضبط نفس يا روزوں اور نماز سے مدد چاہو۔صبر کی بہترین مثال رمضان المبارک کے روزے ہیں اس آیت کو