حیات قدسی

by Other Authors

Page 487 of 688

حیات قدسی — Page 487

۴۸۷ عزیز مکرم خادم صاحب نہایت ہی عمدہ صحت کی حالت میں میرے سامنے آ گئے ہیں اور مجھ سے بہ لب تبسم ہنس ہنس کر باتیں کرتے ہیں۔چنانچہ میں نے صبح اٹھ کر ان کی خدمت میں ایک اطلاعی کا رڈ لکھ دیا۔اس میں کچھ دعائیہ شعر بھی لکھے۔اور کشف سے اطلاع دیتے ہوئے صحت کی امید دلائی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد ان کو يــومــاً فـيـومـاً صحت ہوتی گئی۔اور پھر قادیان میں پوری صحت کے بعد مجھے ملے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ اسی طرح غالبا ۱۹۴۹ء میں جب میں پشاور میں مقیم تھا۔عزیز خادم صاحب کی بیماری کی اطلاع کے اخبار میں شائع ہوئی۔ایک دن دعا کرتے ہوئے میں نے اس خیال سے کہ میں بوجہ ضعیف العمری کے اب زیادہ کام نہیں کر سکتا۔لیکن عزیز خادم صاحب جوان ہمت اور سلسلہ کے لئے مفید وجود ہیں۔اس لئے میری زندگی کے بقیہ ایام بھی خادم صاحب کو دیدیئے جائیں۔تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ خدمات دینیہ بجالا سکیں۔(اہل بیت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں سے اگر کوئی مقدس وجود علیل ہوں تو میں دعائے صحت کرتے ہوئے اکثر اسی طریق کو اختیار کرتا ہوں۔اور اس امر کا واسطہ اللہ تعالیٰ کے حضور دیتا ہوں کہ اگر اس کی عام تقدیر میں صحتیابی ممکن نہیں تو اس حقیر غلام کے بقیہ ایام زندگی ان کو دے کر صحت عطا فرمائی جائے۔اور ہمارا سب کچھ دراصل انہی پاک وجودوں کی برکت سے ہے ) اس موقع پر بھی پُر سوز دعا کرتے ہوئے میں نے کشفی طور پر خادم صاحب کو بالکل صحت مند اور تندرست دیکھا۔اور اس کشفی بشارت سے صبح اٹھ کر ان کو اطلاع دے دی۔چنانچہ بزرگان سلسلہ خصوص سید نا حضرت امیر المومنین المصلح الموعود یدہ اللہ تعالیٰ کی دعوات خاصہ سے خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوا اور خادم صاحب تھوڑے ہی دنوں میں بالکل شفایاب ہو گئے۔اور اس کے بعد جلسہ سالانہ ربوہ میں سٹیج پر صحت کی حالت میں مجھے ملے۔میری طبیعت آپ کو بحالت صحت دیکھ کر بہت ہی مسرور ہوئی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ وَالشُّكْرُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ - نواب احمد نواز جنگ صاحب کے متعلق واقعہ غالبا ۱۹۵۰ ء کے اپریل کے مہینہ میں محترم نواب احمد نواز جنگ صاحب ( جو حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں) کے متعلق اطلاع شائع ہوئی کہ ان کو سرکار کی طرف سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ خبر پڑھ کر مجھے خاص طور پر دعا کے لئے تحریک ہوئی۔بالخصوص اس