حیات قدسی

by Other Authors

Page 476 of 688

حیات قدسی — Page 476

بغاوت کر کے قدرت ثانیہ کی برکات و فیوض سے محروم ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون امراض خبیثہ کا علاج مدت مدید کی بات ہے کہ میں ایک دفعہ وزیر آباد گیا۔وہاں پر ایک احمدی دوست نے مجھے ضیافت پر مدعو کیا۔جب ہم ان کے مکان پر پہنچے تو اس مکان کے بالمقابل دوسرے مکان میں ایک شخص کے آہ و بکا اور چیخ و پکار کی آواز سنائی دی۔میں اس شدید کراہنے کی آواز سن کر احمدی دوست کے مکان میں داخل ہونے سے پہلے اس تکلیف میں مبتلا شخص کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے وجہ دریافت کی۔وہ نہایت عاجزی سے ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا کہ میں اس زندگی میں آتشِ جہنم میں جل رہا ہوں اور اپنی بد عملیوں اور بدکاریوں کی سزا بھگت رہا ہوں۔پہلے مجھے سوزاک ہوا اور پھر آتشک کی موزی بیماری سے پالا پڑا۔اب میری آتشک کی بیماری تیسرے درجہ پر ہے۔سارے جسم میں سوزش اور جلن کا ایک طوفان برپا ہے۔خدا مجھے جلد موت دے تا میں اس اذیت سے نجات پا جاؤں۔جب اسے معلوم ہوا کہ میں طبابت سے بھی کچھ واقفیت رکھتا ہوں تو وہ بڑے الحاح اور عاجزی سے کہنے لگا کہ مجھے دوائی دی جائے اور میرے لئے بارگاہ رب العزت میں دعا بھی کی جائے۔میں نے کہا کہ آپ سچے دل سے توبہ کریں تو ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ جو غفور الرحیم ہے آپ کو اس تکلیف سے نجات دے دے۔امراض خبیثہ کا علاج میں بچی تو بہ کی شرط پر کرتا ہوں۔اگر آپ کچی تو بہ کریں تو میں آپ کو مجرب نسخہ لکھ کر دیتا ہوں۔چنانچہ اس کے تو بہ کرنے پر میں نے اس کو مندرجہ ذیل نسخہ جات جو سوزاک اور آتشک کی بیماریوں میں مفید اور مجرب ثابت ہوئے ہیں۔اور میں نے ان کو کئی مریضوں پر استعمال کر کے مفید پایا ہے، لکھ کر دئیے۔نسخہ برائے سوزاک ماز وسبز ایک تولہ۔طباشیر ایک تولہ۔دانہ الا ئچی کلاں ایک تولہ۔روغن صندل ایک تولہ۔روغن کے علاوہ سب ادویہ کو باریک پیس کر ان میں روغن ملالیں اور سات عدد پڑیا بنا لیں۔ترکیب استعمال :- ۵ تولہ کوزہ مصری یا دوسری مصری رات کو چینی کے پیالہ میں ایک پاؤ پانی