حیات قدسی — Page 375
۳۷۵ سید نا حضرت خلیفہ امسیح اول کے متعلق ایک رویا حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ کے عہد سعادت میں میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک سلسلہ مکانات کا ہے۔جو اندر ہی اندر دور تک چلا گیا ہے۔میں ان مکانات کو دیکھنے کی غرض سے اندر داخل ہوا۔پہلے ایک مکان میں پھر دوسرے مکان میں پھر تیسرے مکان میں یہاں تک کہ ستر مکانات کو عبور کیا اور آخر میں میں ایک مکان میں پہنچا جو بقعہ نور بنا ہوا تھا۔اس میں میں نے دیکھا کہ ایک بڑی میز بچھی ہوئی ہے جس پر بہت سے انبیاء کے صحیفے پڑے ہوئے ہیں۔جو لوگوں نے محرف و مبدل کر دیے ہیں۔اس میز کے ساتھ ایک عظیم الشان کرسی بچھی ہوئی ہے جس پر سید نا حضرت نورالدین خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف فرما ہیں۔آپ ان صحیفوں کو سامنے رکھ کر قرآن کریم کے ذریعہ سے ان اغلاط کو جو بوجہ تحریف ان میں داخل ہوگئی ہیں ، درست کر رہے ہیں۔اس رؤیا کے دیکھنے سے میرے قلب پر خاص اثر ہوا۔اور میرے قلب میں حضرت سید نا خلیفة المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظمت بہت بڑھ گئی۔مجھے اس رویا سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت حکیم الامہ مولانا نور الدین کو حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ السلام کے فیوض کا ملہ سے اور حضور اقدس کی نیابت اور خلافت پر فائز ہونے سے خدا تعالیٰ نے تمام نبیوں اور صدیقوں کے فیوض سے بہرہ ور فرمایا۔چنانچہ آپ نے اسی فیض رسانی کا ذکر ان الفاظ میں خود بھی کیا ہے۔فواللـــه مـذ لاقيته زادني الهدى و عرفت من تفهيم احمد احمدا وكم من عــويــص مشكل غير واضح انار على فصرتُ منه مسهدا غیر مبائع لیڈروں کی بعض خوا ہیں جب میں حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ کی ہدایت کے ماتحت لاہور میں تبلیغ و درس و تدریس کے لئے متعین ہوا تو صدر انجمن احمد یہ قادیان کے چاروں ممبر جو لاہور میں رہتے تھے ، مجھ سے قرآن و حدیث اور بعض دوسری کتب پڑھتے تھے۔خصوصاً خواجہ کمال الدین