حیات قدسی — Page 272
۲۷۲ کو اطلاع دے دی کہ اللہ تعالیٰ ان کے تینوں مقاصد پورے فرما دے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت اور فضل سے میاں فیروز الدین صاحب کے تینوں مقاصد پورے کر دیئے۔ان کی بیوی کی بیماری ہفتہ عشرہ میں دور ہو گئی۔بیکاری بھی اتنے ہی عرصہ میں جاتی رہی۔اور ایک سال کے اندر ان کو اللہ تعالیٰ نے لڑکا بھی عطا فرمایا۔جس کا نام عبد الحمید رکھا گیا۔جو اب ما شاء اللہ صاحب اولاد ہے۔فالحمد للہ علی ذالک شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی کے متعلق ایک واقعہ مکرمی شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی جو ریٹائر ہونے کے بعد قادیان میں سلسلہ کے دفاتر میں بھی ایک عرصہ تک کام کرتے رہے ہیں۔ان کی پہلی شادی بٹالہ میں ان کے رشتہ داروں میں ہوئی تھی۔ان کے ہاں جب اس بیوی سے ایک عرصہ تک کوئی اولاد نہ ہوئی تو انہوں نے مجھ کو دعا کی تحریک کی۔جب میں دعا کرتا ہوا رات کو سویا۔تو میں نے رویا میں دیکھا کہ شیخ صاحب کے مکان پر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر بغلة الشهباء بندھی ہوئی ہے۔اس خواب کی مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ شیخ صاحب موصوف کی اہلیہ محترمہ گو بوجہ فطری سعادت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مخلصانہ تعلق رکھتی ہیں۔لیکن خچر کی عمومی سرشت کے مطابق نا قابل اولاد ہیں۔چنانچہ میں نے اس رویا سے مکر می شیخ صاحب کو اطلاع دے دی اور اس کی تعبیر سے بھی آگاہ کر دیا۔اس کے بعد سالہا سال گذرنے کے باوجود ان کی اہلیہ محترمہ کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی۔اس صالحہ بیوی کی وفات کے بعد شیخ صاحب موصوف نے حکیم سراج الحق صاحب احمدی آف ریاست پٹیالہ کی دختر سے شادی کی۔جس سے خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی بچے تولد ہوئے جو اپنے والدین کے لئے قرۃ العین ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک موضع پریم کوٹ کا ایک واقعہ موضع پریم کوٹ تحصیل حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری جماعت منشی اللہ دتا صاحب کی پہلی شادی کو تمیں سال گزر چکے تھے۔لیکن ان کے ہاں کوئی اولا د نہ تھی۔میں نے ان کو کہا کہ آپ دوسری شادی کر لیں۔شاید اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دوسری بیوی سے آپ کو اولاد عطا فرما دے۔بعض