حیات قدسی — Page 244
۲۴۴ پڑھنے سے پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ یہ کلام سید نا حضرت مرزا صاحب بانی سلسلہ احمدیہ کا ہے۔یہ سن کر پھر تعریف کرنے لگے اور پر جوش الفاظ میں یہ کہا کہ یہ تعریف جو جناب مرزا صاحب نے صحابہ کرام کی فرمائی ہے اس سے پہلے شاید ہی کسی نے کی ہو۔اللهم صلی علی محمد و علی اصحاب محمد و علی عبدك المسيح الموعود و لمصل بارک وسلم انک حمید مجید سیدنا حضرت اسیح الموعود ایدہ اللہ تعالیٰ کی بعض اعجازی برکات کا ذکر جب سید نا ومولانا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔میں ان دنوں حضور مقدس کے ہی زیر علاج تھا۔حضور کی وفات کے کچھ روز بعد میں اپنے سسرال کے گاؤں پیر کوٹ تحصیل حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ چلا گیا۔جب میں وہاں پہنچا تو شدت بیماری سے زیادہ نڈھال ہو گیا۔وہ دن بیماری کی شدت اور مالی پریشانی کے اعتبار سے میرے لئے بہت ہی سخت تھے۔میں نے اس تکلیف کو تمثیلاً خواب میں اس طرح دیکھا کہ میں ایک زہر کا پیالہ پی رہا ہوں اس پیالہ کو خوشی کے ساتھ پیتے جانا رضا بالقضاء کے معنوں میں تھا۔اسی تکلیف کی حالت میں میں نے ایک دن سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کے لئے عریضہ لکھا اور اس میں بیماری اور مالی پریشانی کی تکلیف کا اظہار کیا۔اس کے جواب میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تحریر فرمایا کہ جتنی رقم کی آپ کو ضرورت ہے وہ لکھیں تا کہ بھجوادی جائے نیز حضور نے دعا بھی فرمائی۔جواباً میں نے عرض کیا کہ حضور روپیہ بھجوانے کی بجائے بھی دعا ہی کا فرمائیں۔حضور کی دعا کی برکتیں ہی میرے لئے کافی ہو جائیں گی۔اس عریضہ کے لکھنے پر ابھی چند دن ہی گزرے ہوں گے کہ ایک احمدی دوست نے سیالکوٹ کے ایک گاؤں سے بہت بڑی رقم میرے نام بذریعہ منی آرڈر بھجوا دی اور ساتھ ہی انہوں نے تحریر کیا کہ رقم مرسلہ کے متعلق کسی سے ذکر نہ کرنا کہ فلاں شخص نے یہ رقم بھیجی ہے بلکہ یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ رقم بھیجی ہے۔کیوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں فرمایا کہ اتنی رقم مولوی غلام رسول را جیکی کے نام فلاں پتہ پر جلدی بھیجوا دوں اور آپ کا پتہ بھی مجھے خواب میں ہی بتایا گیا۔