حیات قدسی

by Other Authors

Page 215 of 688

حیات قدسی — Page 215

۲۱۵ (۸) رؤیت الہی کا آٹھواں واقعہ جس سال جی فی اللہ مکرم جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب معہ اپنی بیگم صاحبہ کے ملک شام سے واپس آئے تو خاکسار ان دنوں جماعت احمدیہ کراچی کی درخواست پرسید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت کراچی میں متعین کیا گیا۔اس وقت اس جماعت کے امیر ایک انسپکٹر پولیس تھے۔وہ میرے متعلق ایک عرصہ سے حسن ظن رکھتے تھے اور زیادہ تر ان ہی کی تحریک سے مجھے جماعت کراچی کی تربیت واصلاح کے لئے بھجوایا گیا تھا۔میرے وہاں کا پہنچنے پر انہوں نے ایک تقریر کی اور میرے متعلق بہت کچھ نیک خیالات کا اظہار بھی کیا۔جب میں نے کچھ عرصہ وہاں قیام رکھا تو مجھے بعض معزز افراد نے متواتر یہ اطلاعات دیں کہ امیر صاحب جماعت مرکز کے ناظران اور کارکنان کے متعلق سخت اعتراضات اور نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں اور اس طرح جماعت کے افراد میں مرکز سلسلہ کے متعلق بدظنی اور انتشار پیدا کرنے کا موجب ہورہے ہیں۔چنانچہ انہوں نے اس ضمن میں بہت سی مثالیں پیش کیں۔میں نے اس خیال سے کہ جب مرکز سلسلہ نے ان کو امارت کے عہدہ پر مقرر کیا ہے تو ان کو اس کے کا اہل سمجھ کر ہی کیا ہے باقی کمزوریاں اور نقائص عام طور پر انسانوں میں پائے جاتے ہیں۔پس میں نے ان احباب کو جو فرداً فرداً میرے پاس آئے اچھی طرح سمجھایا کہ اگر وہ کسی بھائی کی کمزوری دیکھیں تو اول تو خطائے نظر تصور کر کے بدظنی سے بچیں اور اگر ان کو بغیر تجسس کے یقینی علم حاصل ہو تو کم از کم اس کی اصلاح کے لئے چالیس دن تک دعا کریں کہ اس کمزوری والے بھائی کی کمزوری اور ہے نقص دور ہوا اور اپنے نفس کو بدظنی سے بچائیں تا کہ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم 15 کے ارشاد سے خود ہی گناہگار نہ ہو جائیں۔نیز بتایا کہ کسی بھائی کی کمزوری اور عیب کی اشاعت کرنا بہت ہی معیوب ہے کیونکہ یہ غیبت ہے اور بعض مرویات میں الغِيْبَةُ الشُّدُّ مِنَ الزَّنَاء 16 یعنی غیبت کا گناہ زنا کے گناہ سے بھی بعض اوقات سخت ہوتا ہے کیونکہ زنا کے الفاظ بھی آئے ہیں کیونکہ زنا انسان حتی الوسع چھپ کر کرتا ہے۔لیکن غیبت سے ایک شخص کے متعلق تمام سوسائٹی میں بدظنی پھیل کر اسلامی جماعت کی روحانی اور اخلاقی وحدت پارہ پارہ ہو جاتی ہے اور سلسلہ حقہ کی بدنامی ہوتی ہے۔میرے اس طرح سمجھانے کے باوجود بعض افراد نے اصرار کیا کہ امیر صاحب جماعت میں مرکز کے متعلق عیب چینی کی