حیات قدسی

by Other Authors

Page 214 of 688

حیات قدسی — Page 214

۲۱۴ ظلی طور پر بعض مناسبتوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ کوئی خادم بھی اس ضیاء ونور سے حصہ پالے۔حضرت مسیح پاک فرماتے ہیں۔احمد آخر زماں کز نور او شد دل مردم زخور تاباں تیرے 14 (۷) رؤیت الہی ورویت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک ایسے مکان میں داخل ہوا ہوں۔جس کے آگے نہایت خوبصورت اور مزین شکل کا برآمدہ ہے۔وہ برآمدہ کافی وسیع معلوم ہوتا ہے۔اس برآمدہ میں چار کرسیوں پر چار اشخاص مجھے نظر آئے اور مجھے بتایا گیا کہ ان چار ہستیوں میں سے فلاں ہستی اللہ تعالیٰ ہے اور فلاں سید نا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور تیسری اور چوتھی ہستی کو میں نے خود پہچان لیا وہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت میاں چراغ دین صاحب لاہوری رضی اللہ عنہ تھے۔اس نظارہ کو دیکھنے کے بعد میں دوسری حالت میں منتقل ہو گیا۔اس رؤیا کے بعد حضرت میاں چراغ دین صاحب کے مقام کے متعلق مجھے خاص طور پر احترام ہے۔لیکن میرے ذہن میں یہ بات بھی آئی کہ سید نا حضرت المصلح الموعود کے الہامی ناموں میں سے ایک نام ”چراغ دین بھی ہے پس ہو سکتا ہے کہ چوتھی ہستی کے وجود سے سیدنا حضرت المصلح الموعود ایدہ اللہ تعالیٰ مراد ہوں۔یہ بھی امکان ہے کہ حضرت میاں چراغ دین صاحب کسی فطری مناسبت سے اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے خاص فیضان کے ماتحت اس سعادت عظیم سے بہرہ ور کئے گئے ہوں۔وَمَا الكَ على الله بعزيز - وبقول راقم۔_ چوں بہ بحر فیض آئد جوش از رب العلاء ہمنشینی سلیمان مور را گردو عطاء