حیات قدسی

by Other Authors

Page 109 of 688

حیات قدسی — Page 109

1+9 موضع لکھنا نوالی کا ایک واقعہ اور کرشمہ قدرت ایک دفعہ سید عادل شاہ صاحب رضی اللہ عنہ نے جو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور بڑے مخلص احمدی تھے ، یہ خواہش ظاہر کی کہ ان کے گاؤں موضع لکھنا نوالی میں ایک تبلیغی جلسہ کیا جائے جس میں تمام گردو نواح کے احمدی احباب اکٹھے ہوں تا کہ اس جلسہ کے ذریعہ ایک تو احمدیت کی تبلیغ ہو اور دوسرے احمدی احباب کی ملاقات بھی ہو جائے۔چنانچہ انہوں نے جلسہ کی تاریخ مقرر کی اور ہم سب احمدی لکھنا نوالی پہنچ گئے۔دوران جلسہ میں میری بھی تقریر ہوئی اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی اور دلائل کے متعلق قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور اقوال ماثورہ میں سے بعض ثبوت پیش کئے گئے۔ان تقریروں کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ال سے یہ اثر ہوا کہ بعض ) غیر احمدیوں نے حضرت مسیح کی وفات کا مسئلہ تو تسلیم کر لیا اور حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت بھی انہیں حسنِ ظنی پیدا ہوگئی اور وہ نفرت اور کراہت جو علماء مکفرین کے فتاوی کی وجہ سے ان لوگوں میں پائی جاتی تھی ، بہت حد تک دور ہوگئی۔ہم نے چونکہ ان تقریروں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات اور بعض نشانوں کا بھی ذکر کیا تھا اس لئے جلسہ کے برخاست ہونے کے بعد جب ہم سب دوست نما زادا کرنے کے لئے مسجد میں آئے تو ہمارے پیچھے اس گاؤں کے دوما چھی سقہ قوم کے فرد بھی آگئے اور پکار پکار کر کہنے لگے کہ مہدی اور مسیح کا دعویٰ تو کیا جاتا ہے مگر نور اور یمن اتنا بھی نہیں کہ کوئی کرامت دکھا سکیں۔میں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تمہاری اس سے کیا مراد ہے۔تب ان میں سے ایک نے کہا کہ میرا بھائی قریباً ڈیڑھ سال سے بچکی کے مرض میں مبتلا ہے۔طبیبوں اور ڈاکٹروں کے علاج سے بھی اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔میں نے کہا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔اگر آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دعا کراتے اور اس کو کوئی فائدہ نہ ا نہ ہوتا تو اعتراض بھی تھا۔اب ہم پر کیا اعتراض ہے۔اس نے کہا تو پھر آپ ہی کچھ احمدیت کا اثر دکھائیں تا کہ ہم بھی دیکھ لیں کہ احمدی اور غیر احمدی لوگوں میں کیا فرق ہے۔میں نے کہا کہ اچھا یہ بات ہے تو لاؤ کہاں ہے تمہارا مریض۔چنانچہ اسی وقت اس شخص نے اپنے بھائی کو جو پاس ہی بیٹھا کراہ رہا تھا میرے سامنے کھڑا کر دیا۔خدا کی حکمت ہے کہ اس مریض کا میرے سامنے آنا ہی تھا کہ میں نے ایک