حیات قدسی

by Other Authors

Page 98 of 688

حیات قدسی — Page 98

۹۸ لگے دیکھا اب ہم کچھ نہیں کہتے۔اس کے بعد جب میں بیدار ہوا تو صبح کے وقت تمام احمدی دوستوں کو یہ رویا سنائی اور استغفار پڑھنے کی تلقین کی۔خدا کا فضل ہے کہ اس دعا کی برکت سے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نشان کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے شہر گجرات کی تمام جماعت احمد یہ کو اس عذاب شدید سے کلّی طور پر محفوظ رکھا۔الحمد للہ علی ذالک بینگن کی ممانعت ایک دفعہ اسی مکان میں میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ مجھ سے کہتا ہے کہ آپ بینگن نہ کھایا کریں۔چنانچہ خواب کے بعد میں نے عرصہ تک بینگن کا استعمال ترک کر دیا مگر ایک عرصہ کے بعد ایک تقریب پر میں نے بینگن کھالئے اور خیال کیا کہ شاید یہ ممانعت وقتی ہو گی۔اس پر خواب میں مجھے وہی فرشتہ پھر ملا اور کہنے لگا آپ کو تو بینگن کھانے سے منع کیا تھا آج آپ نے پھر کھا لئے ہیں یہ تو و آپ کے لئے مضر ہیں۔اس نصیحت سے میں اپنے خیر الراحمین خدا کی شفقت ورحمت کا ممنون ہوں کہ وہ اپنے اس عبد حقیر کا کس طرح خیال رکھتا ہے۔الحمد للہ علی ذالک طاعون کا دوسرا علاج گجرات شہر کے قیام کے بعد ایک دفعہ ضلع گوجرانوالہ میں جبکہ میں اپنے سسرال موضع پیر کوٹ میں تھا میری بیوی کے بھائی میاں عبداللہ خانصاحب کو ایک طاعون والے گاؤں میں سے گذرنے کے سے طاعون ہو گئی۔جب غیر احمدی لوگوں کو معلوم ہوا تو کہنے لگے مرزائی تو کہا کرتے ہیں کہ طاعون کا عذاب مرزا صاحب کی مخالفت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اب بتائیں کہ پہلے ان کے ہی گھر میں طاعون کیوں پھوٹ پڑی۔میں نے جب ان کی ہنسی اور تمسخر کو دیکھا اور شماتت اعداء کا خیال کیا تو بہت دعا کی۔چنانچہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے مکان کے صحن میں طاعون کے جراثیم بھرے پڑے ہیں مگر ان کی شکل گجرات والے جراثیم سے مختلف ہے یعنی ان کا رنگ بھورا اور شکل دو نقطوں کی طرح ہے۔اس وقت مجھے گجرات والے جراثیم کی بات یاد آ گئی کہ جو شخص استغفار کرے ہم اسے کچھ نہیں کہتے چنانچہ میں نے ان کے سامنے بھی استغفار پڑھنا شروع کر دیا۔اس پر یہ جراثیم مجھے کہنے لگے کہ ہماری قسم بہت سخت ہے اس لئے ہم سے استغفار کرنے والے بھی نہیں بیچ سکتے۔تب میں نے