حیاتِ نور — Page 76
دوم اتِ نُـ کھڑے ہی مولوی صاحب سے پوچھا کہ اگر معمولات مظہری میں جو آپ کے پیروں کے پیر کے لملفوظات ہیں، کوئی اس قسم کا فیصلہ نکل آئے جو فرض کرو ان کتابوں کے خلاف ہو تو کیا آپ اپنے پیر کو چھوڑ دیں گے ؟ انہوں نے کہا وہ ہمارا طریقت کا پیر ہے، شریعت کا پیر نہیں۔آپ نے فرمایا کیا وہ شرعی امور کے مخالف ہو کر بھی آپ کی طریقت کے پیر ہو سکتے ہیں؟ کہا۔ہاں ! اُن کا یہ جواب سنکر مباحثہ کروانے والے صاحب نے آپ سے عرض کی کہ میں تو حقیقت کو پہنچ گیا۔یہ لوگ تو آپ سے کچھ بھی مباحثہ نہیں کر سکتے"۔اس پر آپ گھوڑے پر سوار ہو کر واپس جانے کے ارادہ سے گاؤں سے نکل پڑے۔ابھی چند قدم ہی گئے تھے کہ ایک آدمی نہایت تیزی سے دوڑتا ہوا آپ کے پاس پہنچا اور کہا یہ جو ڈھول کی آواز آرہی ہے، آپ اسے پہچانتے ہیں۔فرمایا نہیں! کہنے لگا کہ یہ ڈھول فلاں دنیا دار نے اس خوشی میں بجوایا ہے کہ پ ہار گئے۔یہ معلوم کر کے آپ گھوڑا دوڑا کر پھر اسی مقام پر واپس تشریف لے گئے اور اس دنیا دار سے پوچھا کہ تم تو کہتے تھے مجھے حقیقت معلوم ہو گئی ہے یہ آپ سے مباحثہ نہیں کر سکتے ، پھر یہ فتح کا ڈھول کیوں بھجوایا جارہا ہے؟ اس نے ڈھول بجانے والے کو بڑی شخش گالی دے کر ڈھول بند کروادیا۔علماء اور پیروں کی حالت علماء اور پیروں کی حالت بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ ایک عالم صاحب جو ہماری بھی کچھ لحاظ داری کرتے تھے۔ایک مجلس میں میری بہت مذمت کر رہے تھے لیکن انہیں پتہ نہ تھا کہ میں بھی اس مجلس میں موجود ہوں۔میں نے اس خیال سے ایک شخص سے بات کی کہ یہ میری آواز سُن لیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔وہ میری آواز سنکر چونک پڑے اور فرمایا کہ آپ بیٹھے ہیں؟ اور اس کے بعد اُن پر ایک سکتہ کا عالم طاری ہو گیا۔آپ فرماتے ہیں: بھیرہ میں جب میری مخالفت لوگوں نے کی تو دروازوں پر لوگ بیٹھتے تھے اور میرے پاس آنے والوں کو روکتے تھے اور یہی میری شہرت کا باعث ہوا۔تا اسی قسم کا ایک واقعہ آپ نے ایک پیر صاحب کا بیان فرمایا کہ بعض لوگوں نے ان سے یہ اقرار لیا کہ اگر آپ نور الدین کو شہر سے نکال دیں تو ہم آپ کو اس قدر رو پیر دیں گے۔جب پیر صاحب آپ کے خلاف بہت کچھ آرے، پہلے کہہ چکے تو آپ دو پہر کے وقت پیر صاحب کے پاس پہنچے اور فرمایا کہ میں ایک عرض کرنے آیا ہوں جو بہت ہی مختصر ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ تو حجرہ شاہ مقیم کے رہنے والے ہیں۔یہ باغ جو آپ کے گھر کے پاس ہے۔یہ آپ کو کس طرح مل گیا؟ بس میرا اتناہی سوال