حیاتِ نور

by Other Authors

Page 604 of 831

حیاتِ نور — Page 604

۵۹۹ ـور نواب صاحب نے آپ سے مصافحہ اور معانقہ کیا۔اس کے بعد تمام احباب سے مصافحہ کر کے آپ مسجد مبارک میں داخل ہوئے اور نفل پڑھ کر اپنے دولت خانہ دار اسی میں تشریف لے گئے۔فالحمد للہ علی ذالک ۲ حضرت صاحبزادہ صاحب کے اعزاز میں پارٹی ۱۴۰ / فروری ۱۹۱۳ء ۱۴ فروری ۱۹۱۳ء کو احمد یہ سکول کے طلباء نے حضرت صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب کی بخیر و عافیت حج سے واپس تشریف آوری کی خوشی میں ایک ٹی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ المسح الاول بھی تشریف لائے۔چند نظموں کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح نے ایک مختصری تقریر فرمائی۔جس میں فرمایا کہ بعض اشخاص نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ ہم کو میاں صاحب کے تشریف لانے کی خوشی میں کیا کرنا چاہئے اور ہم آپ سے اس لیئے دریافت کرتے ہیں کہ حضور جو کچھ بھی تجویز فرمائیں گے۔وہ بہت ہی اعلیٰ و افضل ہوگا“۔اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ تمام لوگ نماز ظہر کے بعد صلوۃ الحاجتہ پڑھیں اور میاں صاحب کے لئے دعا فرمائیں۔“ چنانچہ نماز ظہر کے بعد لوگ مسجد نور میں چلے گئے۔جہاں صلوۃ الحاجتہ پڑھی اور میاں صاحب کے لئے دعا کی۔نماز اور دعا کے بعد جناب ہیڈ ماسٹر صاحب کی زبانی تمام لوگوں کی خواہش پر حضرت صاحبزادہ صاحب نے ایک نہایت ہی لطیف تقریر فرمائی۔جس میں اللہ تعالیٰ کی اس حکمت کا ذکر فرمایا۔جس کے باعث آپ کو حج کی توفیق ملی۔اور جس کا ذکر پیچھے آپ کے خطوط میں گزر چکا ہے۔" عربی زبان میں ایک چار صفحہ کا ٹریکٹ شائع کرنے کی تجویز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے سفر حج سے واپس تشریف لے آنے کے بعد عربی ممالک کے لوگوں تک پیغام حق پہنچانے کے لئے ایک چہار صفحات کا ضمیمہ بزبان عربی اور ساتھ ہی اردو ترجمہ بھی شائع ہونا تجویز کیا گیا۔اس کی ادارت کے لئے جناب سید عبد الحئی صاحب عرب کی خدمات حاصل کی گئیں۔مصر، حجاز، بغداد اور عربستان ، علاقہ ایران وغیرہ سے معززین کے