حیاتِ نور — Page 519
۵۱۴ عید کی نماز پڑھانے کے لئے حضرت خلیفہ اسیح کا حضرت صاحبزادہ صاحب کو ارشاد، ۲۶ /ستمبر ۱۹۱۱ء ۲۶ ستمبر ۱۹۱۱ء کو عید کی نماز بھی حضرت خلیفتہ المسیح کے ارشاد کے ماتحت سید نا حضرت محمود ایده اللہ بنصرہ العزیز نے پڑھائی۔اور ایک نہایت لطیف خطبہ پڑھا۔حضرت خلیفہ المسیح خود بنفس نفیس نماز میں موجود تھے۔خطبہ عید کے بعد حضور نے لاٹھی کے سہارے کھڑے ہو کر خود ایک وعظ فرمایا۔اس وقت آپ کی آواز ضعف کی وجہ سے بہت دھیمی ہو رہی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاقت بخشی اور آپ نے ایسی پر درد آواز میں نصیحت فرمائی کہ جس سے سامعین پر رقت کا عالم طاری تھا۔ہر طرف سے استغفار اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر بدر کے یہ الفاظ خاص توجہ کے قابل ہیں۔جو آپ نے حضور کی تقریر درج کرنے سے پہلے فرمائے ہیں۔آپ لکھتے ہیں: ”میرے دوستو ! تم ان باتوں سے بے خبر نہیں۔جن کے سبب سے یہ نصیحت حضور کو کرنی پڑی ہے۔پس ہوشیار ہو جاؤ۔حضرت فرماتے ہیں۔جو ان تنازعات کو نہ چھوڑے گا۔میں اسے ہرگز اپنی جماعت میں نہ سمجھوں -"B پھر حضور نے مفصل تقریر فرمائی۔جو اخبار بدر میں درج ہے۔حضرت نواب محمد علی خاں رئیس مالیر کوٹلہ کے ہاں بچی کی ولادت ، ۲۷ ستمبر ۱۹۱۱ء ۵۲ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کے ہاں ۲۷ ستمبر ۱۹۱۱ء کو ایک دختر نیک اختر پیدا ہوئی ۵۳۔جس کا نام منصورہ بیگم رکھا گیا۔بیماری سے اٹھنے کے بعد پہلا درس قرآن مجید الحمد للہ کہ ایک لمبی بیماری سے اٹھنے کے بعد قرآن مجید کا پہلا درس آپ نے ۹ اکتوبر 1911 ء کو مسجد اقصیٰ میں دینا شروع فرمایا۔اس سے قبل آپ نے مسجد میں وعظ و نصیحت پر مشتمل تقریریں تو کئی دفعہ فرمائی تھیں۔لیکن با قاعدہ درس شروع کرنے کا یہ پہلا ہی دن تھا۔آپ کی بیماری کے ایام میں متعدد دوستوں نے رویا میں آپ کو مسجد اقصیٰ میں درس دیتے ہوئے دیکھا تھا۔اب جب آپ نے