حیاتِ نور

by Other Authors

Page 485 of 831

حیاتِ نور — Page 485

ـور صرف اسی اللہ کا احسان ہے اور یہ امر دیکھنے والوں کی نظروں میں بہت عجیب حضرت خلیفہ مسیح کی صحت کے متعلق ڈاکٹری رپورٹ اب ضروری معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول کی بیماری اور اس کا رد عمل بیان کرنے کے بعد حضور کی صحت سے متعلق ڈاکٹری رپورٹیں بھی درج کی جائیں۔تا قارئین کو معلوم ہو سکے کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے تک حضور کو کن مراحل میں سے گزرنا پڑا۔سو ۱۵ار دسمبر ۱۹۱ء کا اخبار بدر لکھتا ہے: حضرت خلیفة أصبح سلمہ اللہ تعالی کی طبعت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے رو بصحت ہے۔یہ نسبت سابق بہت آرام ہے۔اب بخار نہیں ہوتا۔کھانسی بھی نہیں ہے۔ضعف بہت ہے۔مگر پہلے سے کم۔زخم تدریجا اچھا ہو رہا ہے۔کسی قدر بے خوابی کی گا ہے تکلیف ہو جاتی ہے۔لب پر جو زخم تھا۔وہ قریباً اچھا ہو گیا ہے۔اس واسطے بولنے اور کھانے پینے میں پہلے کی طرح تکلیف نہیں ہوتی۔باوجود اس حالت کے صبح و شام قرآن شریف سنا کرتے ہیں۔بعض آیات پر کچھ فرماتے بھی ہیں۔اور وقتا فوقتا اپنی قیمتی نصائح سے متمتع کرتے رہتے ہیں۔✓ چنانچہ مسٹر مارکوس ( تسلم) عیادت کے لئے حاضر ہوئے۔تو انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اسلام کیا ہے؟“۔اس پر ایک لمبی تقریر فرمائی۔جو اخبار بدر میں درج ہے۔پھر علاج کرنے والے اور عیادت کے لئے آنے والوں کا ذکر ہے۔معالجوں میں خاص طور پر قابل ذکر مندرجہ ذیل احباب ہیں۔لاہور سے ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، امرتسر سے ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب تشریف لاتے رہے اور یہاں پر قادیان میں ڈاکٹر بشارت احمد صاحب، ڈاکٹر الہی بخش صاحب بامداد ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب و ڈاکٹر عبدالمجید خانصاحب د میاں محمود کمپونڈ ر مصروف خدمت رہے ہیں۔راہوں کے ڈاکٹر عبداللہ صاحب بھی یہ خدمت بجالاتے رہے۔عیادت کے لئے تشریف لانے والوں کی تعداد کا نہ تو صیح اندازہ لگ سکتا ہے اور نہ اس کتاب کے محدود صفحات میں گنجائش ہے کہ ان کا بالتفصیل ذکر کیا جاوے۔صرف اتنا کہا جا سکتا ہے کہ کافی تعداد میں احباب باہر سے تشریف لاتے رہے اور بیشمار خطوط اور بعض احباب کی طرف سے تاریں بھی