حیاتِ نور

by Other Authors

Page 576 of 831

حیاتِ نور — Page 576

۵۷۱ اتِ نُ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بڑے تاجروں کی دکان میں کبھی نقصان ہو جاتا ہے۔تاکہ وہ تجارت پر گھمنڈ نہ کریں۔زمیندار کا خرمن جلتا ہے۔اسی طرح ایک حال سے دوسرے حال پر بدلاتا ہے یہاں تک کہ اللہ پر ہی بھروسہ ہو جائے۔آپ ذرہ بھی نہ گھبرائیں۔اللہ تعالٰی خالق، رازق انشاء اللہ تعالیٰ ہرگز ہرگز ہرگز آپ کو ضائع نہ کرے گا۔والسلام نورا الدین ۱۲ جولائی ۱۹۱۰ء۔اس وقت محترم جناب بابو صاحب کی عمر اسی سال سے زیادہ ہے۔آپ کو ملازمت کرتے ہوئے ۶۲ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔شاید اتنی لمبی ملازمت کسی نے بھی نہ کی ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص الخاص فضل ہے کہ اس بڑھاپے میں بھی آپ کی ملازمت قائم ہے اور کام کرنے کی طاقت اور صلاحیت بھی آپ میں موجود ہے اور یہ سب کچھ حضرت خلیفہ المسح اول کی دُعا کا نتیجہ ہے۔فالحمد للہ علی ذالک حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی امتحان ایف اے میں کامیابی ، آخری عشرہ جولائی ۱۹۱۲ء جولائی ۱۹۱۲ء کے آخری عشرہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے ایف اے کے امتحان میں کامیابی عطا فرمائی۔فالحمد للہ علی ذلک۔۱۲۷ اس موقعہ پر آپ کی دین سے محبت کا ایک ایمان افروز واقعہ مکرم قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل سے سنیئے۔آپ مارچ ۱۹۱۳ء کے رسالہ تفخیذ الاذھان میں بعنوان ”دین کو دنیا پر مقدم کرو تحریر فرماتے ہیں: اس وقت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے ایثار کا ایک واقعہ میرے پیش نظر ہے جس کے لئے میں اپنے دل محبت منزل میں غیر معمولی مسرت کا جوش پاتا ہوں۔آپ نہایت کامیابی کے ساتھ گورنمنٹ کالج میں تعلیم پاتے تھے۔ایف اے پچھلے سال بہت تعریف کے ساتھ پاس کیا۔اب بی-اے میں پڑھتے تھے کہ یکا یک آپ پر وہ جذ بہ غالب آیا جو اس خاندان کا اصلی ورثہ ہے اور جو اس دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے نو زدہ سالہ عزیز نوجوان نے دکھا یا وہ کیا کہ تمام ان ترقیات کی امیدوں اور آرزوؤں پر جو اس کالج کی تعلیم کے ساتھ وابستہ ہو سکتی ہیں سن رشد کو پہنچتے ہی لات مار کر دین کو دنیا پر مقدم کر لیا۔اور کالج