حیاتِ نور

by Other Authors

Page 520 of 831

حیاتِ نور — Page 520

۵۱۵ درس دینا شروع کیا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو یاد کر کے بہت سے احباب چشم پر آب ہو رہے تھے۔اور ان کے دل اپنے مولیٰ کے حضور سجدہ ریز تھے۔۵۴ پیدائش صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے مشکوئے معلیٰ میں اللہ تعالیٰ نے دختر نیک اختر عطا کی۔ناصرہ بیگم نام رکھا گیا۔۵۵ حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی قادیان میں مستقل رہائش انہی ایام میں حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب دہلی سے قادیان میں تشریف لائے۔اور یہیں قیام کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا۔۵۲ خدا ہی رازق ہے اس عنوان کے ماتحت جناب ایڈیٹر صاحب بدر نے حضرت خلیفہ المسح کا کلام ان الفاظ میں درج کیا ہے: فرمایا میرا خدا ہمیشہ میرا خزانچی رہا ہے۔مجھے بھی تکلیف نہیں ہوئی کیونکہ میرا تو کل ہمیشہ خدا پر رہا۔اور وہی قادر ہر وقت میری مدد کرتا رہا ہے۔چنانچہ ایک وقت مدینہ میں میرے پاس کچھ نہ تھا حتی کہ رات کے کھانے کے لئے بھی کچھ نہ تھا۔جب نماز عشاء کے لئے وضو کر کے مسجد کو چلا۔تو راستہ میں ایک سپاہی نے مجھ سے کہا کہ ہمارا افسر آپ کو بلاتا ہے۔میں نے نماز کا عذر کیا۔پر اس نے کہا۔میں نہیں جانتا۔میں تو سپاہی ہوں۔حکم پر کام کرتا ہوں۔آپ چلیں۔ورنہ مجھے مجبور لے جانا ہوگا۔ناچار میں ہمراہ ہو گیا۔وہ ایک مکان پر مجھے لے گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ ایک امیر افسر سامنے جلیبیوں کی بھری ہوئی رکابی رکھا ہوا بیٹھا ہے۔اس نے مجھ سے پوچھا کہ اسے کیا کہتے ہیں۔میں نے کہا ہمارے ملک میں اسے جلیبی کہتے ہیں۔کہا کہ ایک ہندوستانی سے سن کر میں نے بنوائی ہیں۔خیال کیا کہ اس کو پہلے کسی ہندستانی کو ہی کھلاؤں۔چنانچہ مجھے آپ کا خیال آ گیا۔اس لئے میں نے آپ کو بلوایا۔اب آپ آگے بڑھیں اور کھا ئیں۔میں نے کہا۔نماز کے لئے اذان ہوگئی ہے۔فرصت سے نماز کے بعد کھاؤں گا۔کہا۔مضائقہ