حیاتِ نور — Page 450
سهام سهام علیگڑھ کے احمدی طلباء سے خطاب، جنوری ۱۹۱۰ء جنوری شاء میں حضرت خلیفہ اول نے علی گڑھ کے احمدی طلباء کو ایک خط لکھا۔جس میں حضور نے ان کو بعض نصائح فرمائیں۔یہ نصائح کیا ہیں۔رشد و ہدایت کا ایک خزانہ اور دین و دنیا کی حسنات کی کلید ہیں۔ان کا ایک ایک لفظ حرز جان بنائے جانے کے قابل ہے۔ہمارے احمدی طلباء جو مختلف کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اگر ان نصائح کو آویز گوش بنالیں اور کیمبرج اور آکسفورڈ کی آوازوں کے مقابلہ میں وادی غیر ذی زرع سے اٹھنے والی آواز کو ہمیشہ مقدم سمجھیں تو یقینا وہ فوز عظیم کے مستحق ہو سکتے ہیں۔حضور نے تحریر فرمایا: نورالدین کی طرف سے بگرامی خدمت عزیزان مرز ا عزیز احمد ، میاں فقیر اللہ، خیر الدین، سردار خاں، مولوی عبدالقدیر، شیر محمد، بدرالحسن، محمد صاحب، عمر حیات ، علاؤ الدین۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے پیارو! جہاں تم ہو وہ بڑے بڑے امتحانوں کی جگہ ہے۔وہاں بی۔اے، ایف اے کے ساتھ کیمبرج، آکسفورڈ کی ہوا بھی چلتی ہے اور ہم لوگ وادی غیر ذی زرع کی ہوا کے گرویدہ ہیں اور اس کے دلدادہ۔ذرا ہمت سے کام لو کہ طرح پاس ہو جاؤ۔فاز فوز عظیما کا گروہ بنو۔آمین یا رب العلمین نورالدین 19 جنوری سناء مدرسہ تعلیم الاسلام کی تعمیر کے لئے دس ہزار روپیہ کی گرانٹ مدرسہ تعلیم الاسلام خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے چونکہ بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا تھا اس لئے جب مسٹر کر اس صاحب انسپکٹر مدارس نے اپنے معائنہ کے بعد گورنمنٹ کو بہت عمدہ رپورٹ بھیجی تو گورنمنٹ پنجاب نے مدرسہ کی نئی عمارت کے لئے دس ہزار روپیہ کی گرانٹ منظور کی۔سی امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ بعد میں گورنمنٹ نے پندرہ ہزار روپیہ کی رقم اس غرض کے لئے اور منظور کی۔اور اس طرح گورنمنٹ کی گرانٹ کل پچیس ہزار روپے ہوگئی۔۳۔التوائے جلسہ سالانہ ، ۱۹۰۹ء 19ء میں حکام ریلوے نے دسمبر کی تعطیلات میں ریلوے مسافروں کو نصف کرایہ کی رعایت ـور