حیاتِ نور

by Other Authors

Page 419 of 831

حیاتِ نور — Page 419

۴۱۶ بذریعہ رجسٹری مولوی محمد حسین بٹالوی کو بھیجی۔وہ کیوں؟ محمد حسین نے کہا تھا کہ مرزا صاحب کی اولا د اچھی نہیں ہے۔اس لئے یہ کتاب بھیج کر حضرت مولوی صاحب نے ان کو لکھوایا کہ حضرت مرزا صاحب کی اولاد میں سے ایک نے تو یہ کتاب لکھی ہے جو میں تمہاری طرف بھیجتا ہوں۔تمہاری اولاد میں سے کسی نے کوئی کتاب لکھی ہو تو مجھے بھیج دو۔حضرت خلیفتہ امیج الاول کی ایک امتیازی خصوصیت محترم جناب قاضی محمد اکمل صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے فرمایا: میں نے خانہ کعبہ کا طواف ایک دفعہ ایسے وقت میں کیا جبکہ کوئی اور طواف نہیں کر رہا تھا۔گویا مولوی صاحب کہہ سکتے ہیں کہ میں نے اپنے رب کی عبادت ایسے وقت میں کی۔جبکہ اس میں کوئی شریک نہ تھا۔وذالک فضل الله يؤتيه من يشاء اور کسی عبادت کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ممکن بلکہ ضرور ہے کہ اس وقت کوئی اور بھی صدقہ ، صلوۃ ، صوم وغیرہ ذالک نیکیوں میں شامل ہو۔یقینا یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو شاذ طور پر ہی کسی خوش نصیب کو حاصل ہو سکتی ہے۔سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چالیس حدیثیں چونکہ اس مقام پر حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی ایک امتیازی خصوصیت کا ذکر آ گیا اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضور کی ایک اور امتیازی خصوصیت کا بھی یہاں ذکر کر دیا جائے جس کی تفصیل حضرت میر محمد اسحاق صاحب نے اپنے ایک مضمون میں بیان فرمائی ہے۔اس دلچسپ اور ایمان افروز خصوصیت کا بیان خود حضرت میر صاحب ہی کے الفاظ میں ہدیہ ناظرین کیا جاتا ہے حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک دفعہ مجھے حضرت خلیفۃ المسیح اول حضرت مولوی حکیم نورالدین رضی اللہ عنہ نے اپنے شفا خانہ میں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس حدیثیں ایسی ہیں جو زبانی مجھ تک پہنچی ہیں۔آؤ میں وہ تمہیں سناؤں تا کہ تمہیں بھی یہ فخر حاصل ہو کہ تم تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ چالیس حدیثیں بغیر کسی جگہ ـور