حیاتِ نور — Page 149
۱۴۹ لیکن پھر جب میں قادیان آیا تو آپ نے وہ اشتہار نکال کر دیا اور کہا کہ اس کو پھاڑ ڈالو۔میں نے پھاڑ دیا۔پھر فرمایا کہ حنفی کس کو کہتے ہیں۔میں نے کہا کہ میں تو نہیں جانتا امام صاحب نے فرمایا کہ امام ابوحنیفہ کیا کرتے تھے۔میں نے کہا جہاں نص پاتے تھے عمل کرتے تھے جہاں نص نہ پاتے اجتہاد کرتے تھے۔فرمایا کہ یہی مومن کا کام ہے اور یہی حنفی ہوتا ہے۔۸۹-۱۱-۳۵۶۱۴ حضرت امام کی یہ بات سن کر آپ خاموش ہو گئے اور حضرت اقدس نے لودھیا نہ میں بھی اطلاع کردی که مولوی صاحب کو منفی ہی سمجھنا چاہئے۔چنانچہ شادی کی تاریخ مقرر ہو گئی۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے فروری ۱۸۸۹ء میں نکاح ہو گیا اور مارچ ۱۸۸۹ء کے اوائل میں شادی ہو گئی۔حضرت اقدس شادی کے موقعہ پر خود بھی تشریف لائے۔یعت کے متعلق خط و کتابت ،، بیعت کے لئے اعلان تو یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کے سبز اشتہار میں شائع ہو چکا تھا۔اس کے بعد تکمیل تبلیغ کے عنوان سے ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو بیعت کی شرائط شائع فرمائی گئیں۔بعد ازاں لودھیا نہ پہنچ کر ۴ مارچ ۱۸۸۹ء کو ایک اشتہار شائع کیا گیا۔جس میں بیعت کے فوائد بیان کئے لئے اور فردا فردا مخلص احباب کو چٹھیاں بھی لکھی گئیں۔حضرت مولوی صاحب نے اولا تاریخ مقررہ پر حاضر ہونے سے معذوری ظاہر کی اور شرائط کی پابندی کے متعلق بھی استفسار کیا۔اس کے جواب میں حضور نے ۲۰ فروری ۱۸۸۹ء کو مندرجہ ذیل خط لکھا۔" مخدومی مکز می اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں عنایت نامہ پہنچا۔جو کچھ پر چہ تکمیل تبلیغ میں تاریخ لکھی گئی ہے، وہ فقط انتظامی امر ہے تا ایسی تقریب میں اگر ممکن ہو تو بعض اخوان مومنین کا بعض سے تعارف ہو جائے۔کوئی ضروری امر نہیں ہے۔آپ کے لئے اجازت ہے کہ جب فرصت ہو اور کسی طرح کا ہرج نہ ہو تو اس رسم کے پورا کرنے کے لئے تشریف لاویں بلکہ تقریب شادی پر جو آپ تشریف لاویں وہ نہایت عمدہ موقع ہے اور شرائط پر پابند ہونا باعتبار استطاعت ہے لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔دوسرے خط کے جواب سے جلد مطلع فرما دیں تا