حیاتِ نور — Page 776
641 آپ کے چند نادر نسخہ جات حضرت خلیفہ امسیح الاول نے بیشمار نادر نسخ مہیا فرما کرطبی دنیا پر بے بہا احسانات کئے ہیں۔آپ کے بعض نسخے تو ایسے مفید عام ثابت ہوئے ہیں کہ بیسیوں طبیب ان نسخوں کی بدولت ہی آسودگی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ذیل میں افادہ عام کی خاطر حضور کے چند ایسے نسخے درج کئے جاتے ہیں جو ہمیں محترم مولوی محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغہ زود نویسی ربوہ نے عنایت فرمائے ہیں۔فجزاه الله احسن الجزاء في الدنيا والآخرة۔احب اٹھرا مشک خالص طباشیر زعفران گلسرخ کا زیره دیستر دانه ایک ماشہ ۳ ماشه ماشه ماشه ا اعدد برگ تلسی بسباسه برگ شهد یوی ۲ تولہ ۲ تولہ ۴ تولہ ـور تمام ادویہ کو باریک پیس کر حب بقدر نخود بنالیں۔ابتدائے حمل سے سترہ روز تک ایک گولی صبح ایک دو پہر اور ایک شمام حاملہ کو کھلائیں پھر چالیس روز تک ایک صبح اور ایک شام دیں۔پھر تا وضع حمل ہر روز ایک گولی دیں۔پھر بچہ کو بھی بقدر دانہ باجرہ ہمرہ شیر مادر تانظام شیر دیتے رہیں۔اور بچہ کی والدہ کو بھی ایک گولی تا رضاعت کھلاتے رہیں۔نوٹ : - تاجر لوگ ان گولیوں کو جاذب نظر بنانے کے لئے ان پر کشتہ مر کا تنگ یا چاندی کے ورق چھ بھالیتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ یہ نسخہ ہم کو سید علمدار حسین صاحب ساکن جارہ نے عنایت فرمایا تھا۔