حیاتِ نور

by Other Authors

Page 775 of 831

حیاتِ نور — Page 775

اتِ نُ ـور 66° ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو جس طرح ہندوستان بھر کے علماء میں ایک خاص مقام حاصل تھا اسی طرح اطباء میں بھی آپ چوٹی کے طبیب شمار ہوتے تھے۔حکیم صاحب موصوف نے بیاض خاص میں پہلے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی حیات طیبہ کے بعض حالات درج کئے ہیں اور پھر حضور کے متعدد قیمتی طبیعی نسخوں سے کتاب کو مزین کیا ہے۔بہر حال وہ حوالہ یہ ہے: حکیم ( نور الدین) صاحب موصوف دور گذشتہ کے ان تین چار طبیبوں میں سے ہیں جن کا اسم گرامی ہندوستان کے طول و عرض میں غیر معمولی شہرت حاصل کئے ہوئے تھا۔لکھنئو میں حکیم عبدالعزیز صاحب، دہلی میں حکیم عبدالمجید خاں صاحب اور پنجاب میں حکیم نور الدین صاحب۔یہی تین ایسے طبیب تھے جو دوسرے سب طبیبوں سے ممتاز اور معالجہ میں شہرہ آفاق تھے۔“ کا ایک اچھے اور قابل طبیب کے لئے سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ وہ لوگوں کا مزاج شناس ہو اور علاج کرتے وقت صرف یہی نہ دیکھے کہ مریض کو دوا کونسی دینی چاہئیے۔بلکہ مریض کی حالت کو دیکھ کر مناسب غور و فکر سے وہ طریق اختیار کرے جس سے مریض کو فائدہ پہنچے۔حضرت میاں عبد العزیز صاحب مغل فرمایا کرتے تھے اور حضرت سید سردار احمد شاہ صاحب شاہ مسکین والوں نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مولوی صاحب جو لاہور تشریف لائے تو اتفاق سے انہی ایام میں ایک ہندو عورت کے کسی میت پر روتے پیٹے ہاتھ اوپر کے اوپر رہ گئے۔اس کے متعلقین نے بہتیرا علاج کیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا جب انہیں آپ کی لاہور میں موجودگی کا علم ہوا۔وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔اور درخواست کی کہ حضور خود تشریف لیجا کر اس عورت کو دیکھیں۔حضور نے وہاں پہنچتے ہی فرمایا کہ اس عورت کو ایک الگ کمرے میں کھڑا کر دو۔اور ایک مضبوط ہٹے کٹے نوجوان کو بلا لاؤ۔جب نوجوان آگیا تو اسے فرمایا کہ تم تیزی سے اس کمرہ میں جاؤ اور جو عورت وہاں ہاتھ اوپر کئے ہوئے کھڑی ہے اس کا آزار بند کھول دو۔اور پھر واپس لوٹ آؤ۔جو نہیں اس نوجوان نے اس عورت کے ازار بند کو ہاتھ لگایا۔اس کے منہ سے زور سے ہائے کی آواز نکلی اور اس صدمہ کی وجہ سے کہ اس کا ازار بند کھولا جا رہا ہے۔اس کے ہاتھ بے اختیار نیچے آگئے۔حاضرین حضرت مولوی صاحب کی اس حکمت کو دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئے اور انہوں نے آپ کی صداقت کی داددی۔فَسُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ -