حیاتِ نور — Page 759
ـور ۷۵۴ مسئلہ تاریخ کا اس میں منقولی اور معقولی رو کیا گیا ہے اور اس مسئلہ پر ایسی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کوئی شخص جو سے ہوئی تعصب سے خالی ہو۔تاریخ کی معقولیت کا قائل ہو ہی نہیں سکتا۔۷- خطوط جواب شیعہ ور د نسخ قرآن سن اشاعت = اکتو برا ۱۹۰ء صفحات = ۲۶ اس رسالہ میں حضرت خلیفہ اول کے بعض خطوط درج ہیں جو حضور نے ۸۱-۱۸۸۰ء میں ایک شیعہ دوست کو لکھے۔نیز نسخ قرآن کے مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے بڑی وضاحت سے ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت منسوخ نہیں۔- تفسير سورة جمعه سن اشاعت : ۱۹۰۳ء صفحات= ۲۶ یہ رسالہ حضور کی ایک پر معارف تقریر پرمشتمل ہے۔جس میں حضور نے سورۃ جمعہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت فرمائی ہے۔شروع سے آخر تک تمام رسالہ انتہائی دلچسپ اور ایمان افروز ہے۔۹ - نور الدین بجواب ترک اسلام“ مقام طباعت = قادیان سن اشاعت = ۱۹۰۴ء صفحات = ۲۵۶ ایک مرتد آریہ دھر میپال نے جس کا پہلا نام عبد الغفور تھا۔ترک اسلام نام سے ایک کتاب شائع کی تھی۔جس میں اس نے اسلام اور قرآن پر بڑے سخت اعتراضات کئے تھے۔اس کتاب میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے مسئلہ جہاد اور حقیقت تناسخ وغیرہ پر بھی بحث کی گئی ہے اور پنڈت دیانند صاحب کے ان اعتراضات کا بھی جواب دیا گیا ہے جو انہوں نے قرآن مجید پر کئے۔مقطعات قرآنیہ پر بھی اس میں لطیف بحث ہے۔۱۰- دینیات کا پہلا رسالہ سن اشاعت - جنوری ۱۹۰۱ء صفحات = ۲۰ اس رسالہ میں ابتدائی اسلامی مسائل مثلاً وضو، اذان اور نماز وغیرہ کا تفصیلی ذکر ہے۔اوقات نماز، نماز پڑھنے کا طریق ، شرائط نماز، ارکان نماز اور واجبات نماز وغیرہ مسائل تفصیل سے بیان کئے