حیاتِ نور

by Other Authors

Page 684 of 831

حیاتِ نور — Page 684

ـور ۶۷۹ لکھتے۔اپنی رائے کو تو پہلے آپ نے پیش کر دیا۔پھر آپ نے یہ بھی لکھا کہ آپ اور دوسرے بہت سے دوست یہ سمجھتے ہیں کیا آپ خدا کی قسم کھا سکتے ہیں کہ آپ نے صرف حضرت صاحب سے ہی رجوع کیا اور کسی دوسرے سے ذکر نہیں کیا۔جس فقرہ سے آپ نے یہ مطلب نکالا کہ ڈاکٹر محمد حسین شاہ بیعت سے خارج ہو چکے۔اس فقرہ سے بدرجہ اولیٰ یہ مطلب بھی ضرور آپ نے نکالا ہوگا کہ محمد علی بھی بیعت سے خارج ہو چکا کیونکہ اس کے لفظ یہ تھے کہ محمد علی اور کمال الدین کی بیعت کرو۔اگر وہ جسے بیعت کے لئے کہا گیا ہے۔خارج ہو سکتا ہے تو جین کی بیعت کی جاتی ہے۔وہ بدرجہ اولی خارج سمجھنا چاہئے بلکہ مستحق قتل۔کیا آپ نے اس خط میں یہ لکھا تھا کہ احمد یہ بلڈنس ایک خطرناک مقام ہو رہا ہے اور دونوں ڈاکٹر صاحبان کو اسے خطر ناک بنانے میں شامل نہ کیا تھا۔والسلام خاکسار محمدعلی 1 ان قرائن سے یہ امر صاف طور پر واضح ہو جاتا ہے کہ یہ ٹریکٹ احمد یہ بلڈ نکس ہی کی پیداوار تھے۔اوپر ذکر ہو چکا ہے کہ ان ٹریکٹوں کی محمد منظور الہی صاحب اور سید انعام اللہ شاہ صاحب کارکنان اخبار ”پیغام صلح نے تائید اور تصدیق کی تھی۔اس پر جب حضرت خلیفہ لمسیح الاول نے اظہار ناراضنگی ان ٹریکٹوں کا کم از کم یہ فائدہ ضرور ہو گیا کہ وہ الزامات اور وساوس جو مولوی محمد علی صاحب اور ان کی پارٹی کی طرف سے خفیہ خفیہ پھیلائے جاتے تھے جماعت کو ان کا علی الاعلان جواب دینے کا موقع مل گیا اور جیسا کہ بتایا جا چکا ہے۔خلافت احمدیہ اور اظہار حقیقت دو نہایت ہی مفید ٹریکٹ شائع کر دیے گئے۔جن سے ان لوگوں کے نفاق کا بھانڈا پھوٹ گیا۔اس کے بعد بظاہر چند ماہ کے لئے یہ معاملہ دب گیا۔مگر در حقیقت یہ لوگ اپنے کام سے غافل نہ تھے اور پرائیویٹ مجالس میں یہ معاملہ ہمیشہ ہی ان کے زیر غور رہتا تھا۔حتی کہ جلسہ سالانہ ۱۹۱۳ء میں ان کے بغض اور کینہ کا پھر اظہار ہو گیا اور وہ اس طرح کہ جب حضرت صاحب نے اپنی تقریر میں ان خفیہ ٹریکٹوں کی اشاعت کا ذکر کر کے ان پر اظہار نفرت فرمایا۔تو ”پیغام صلح نے آپ کے مطلب کو بگاڑ کر آپ کی تقریر کا خلاصہ ان