حیاتِ نور

by Other Authors

Page 605 of 831

حیاتِ نور — Page 605

ـور ۶۰۰ پتے بھی حاصل کر لئے گئے۔اور دوستوں میں تحریک کی گئی کہ اگر اس ٹریکٹ کے ایک ہزار خریداروں کی طرف سے سالانہ چندہ دو روپے کی ادائیگی کا وعدہ آ جائے تو ٹریکٹ جاری کر دیا جائے گا اور پہلا پر چہ سب صاحبان کے نام وی پی کیا جائے گا۔اور عربی ضمیمہ ان کی طرف سے ان ملکوں میں روانہ کیا جائے گا۔یا وہ چاہیں تو خود منگوا کر اور پڑھ کر کسی ملک کو روانہ کردیں۔" حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو قرآن مجید پڑھانے کے لئے درس قمرالانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے لئے بعد نماز فجر حضرت خلیفہ امسح الاول نے قرآن مجید کا ایک درس دینا شروع فرمایا۔جس میں دوسرے لوگوں کو بھی شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔علاوہ ازیں ایک درس بعد نماز عصر اور دوسرا بعد از نماز مغرب بھی جاری تھا۔۲۹ بَسْطَةٌ فِي الْعِلْمِ والجِسْمِ كى تفسير مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ آپ درس دے رہے تھے۔جب آیت بسطہ فی اعلم والجسم پر پہنچے۔تو تمام حاضرین کو اپنے جسم کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ دیکھو! خدا تعالیٰ نے مجھے دونوں نعمتیں دی ہیں۔جسم بھی دیا ہے اور علم بھی۔حضرت صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب کی آپ کے دل میں عزت محترم مولانا موصوف ہی کا بیان ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح اول اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل اپنے مکان کی بیٹھک میں بعد نماز فجر حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب کو روزانہ قرآن شریف کے دو تین رکوع ترجمہ کے ساتھ پڑھایا کرتے تھے۔جن کو سننے کے لئے کافی لوگ جمع ہو جایا کرتے تھے۔عاجز بھی ان دنوں مدرسہ احمدیہ کا طالب علم تھا اور درس سننے کے لئے جایا کرتا تھا۔میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی تشریف لاتے اور لوگوں