حیاتِ نور

by Other Authors

Page 543 of 831

حیاتِ نور — Page 543

اتِ نُـ ـور ۵۳۸ اور کیا ہو سکتی ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الاول کی وفات کا انتظار کیا جارہا تھا۔سوال کیا قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کے دوران میں حضرت خلیفہ المسح الاول نے متعدد بار محترم مولانامحمد علی صاحب کی تعریف نہیں کی؟ جواب: اس بات کا کون انکار کرتا ہے کہ محترم مولانا محمد علی صاحب مرحوم اور ان کے رفقاء نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں اور قرآن کریم کے ترجمہ میں بھی آپ نے سخت محنت اٹھائی۔پہلے حضرت خلیفہ المسیح الاول کا مکمل درس سنا۔نوٹ لئے ، صاف کیا۔حضرت کو ایک لمبا زمانہ سنا کر اصلاح لیتے رہے اور پھر اسے انگریزی زبان کا لباس پہنایا اور حضرت کو اشاعت قرآن کریم کی جو گن تھی وہ کسی با خبر انسان سے مخفی نہیں۔حضور کا تو یہ حال تھا کہ اگر کوئی شخص اشاعت اسلام کے سلسلہ میں ذرا بھی کام کرتا تو آپ اس کی بے حد قدردانی فرماتے تھے۔پھر یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ آپ جناب مولوی محمد علی صاحب کی حوصلہ افزائی نہ فرماتے۔جبکہ انہوں نے سالہا سال عرقریزی سے اس نہایت قیمتی اور اہم کام کو سرانجام دیا تھا۔مگر افسوس یہ ہے کہ مرکز سلسلہ سے الگ ہونے کے بعد جب آپ نے غیر احمدیوں کو خوش کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کے بعض مسلمہ عقائد سے انحراف کیا اور ترجمہ میں بھی رد و بدل کر ڈالا۔تو جماعت ان کے اس فعل کو کیونکر سراہ سکتی تھی؟ پس جس حد تک آپ کی اس محنت اور کوشش کا سوال ہے جو آپ نے ترجمہ قرآن اور اس کی اشاعت کے سلسلہ میں کی۔ہم آپ کے قدردان ہیں۔مگر جو تصرف آپ نے حضرت خلیفہ امسیح الاول کے منشاء اور منظوری کے خلاف کیا۔اس کی وجہ سے ہم آپ کے شاکی ہیں۔کیونکہ آپ کا یہ کام کسی صورت میں بھی لسلہ سے وفاداری نہیں کہلا سکتا۔سوال: " مصنفین مجاہد کبیر نے فتنہ خلافت اور انجمن کے سلسلہ میں ۱۳۱ جنوری ۱۹۰۹ء کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: اس میں شک نہیں کہ انہوں (حضرت خلیفہ مسیح الاول) نے یہ بھی فرمایا کہ خلیفہ کا کام محض نماز پڑھا دینا نہیں۔مگر صاف الفاظ میں کوئی فیصلہ نہ