حیاتِ نور

by Other Authors

Page 433 of 831

حیاتِ نور — Page 433

ـور ۴۲۹ یہ کمیٹی بوجوہات ذیل موجودہ حالات میں متفق نہیں۔۔سر دست اس قدر سرمایه صدر انجمن کے پاس نہیں جس سے ایسا کالج قائم ہو سکے۔ب جو اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ دین کے خادم بنے کا یا غیر ممالک میں تبلیغ کا شوق رکھتے ہوں۔وہ بعد تکمیل تعلیم انگریزی اسی مدرسہ دینیہ میں ج- اعلیٰ درجہ کی عربی اور د مینیات کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔انجمن کے لئے مقدم یہ امر ہے کہ پہلے ہندوستان جیسے وسیع ملک میں احمدی اسلامی واعظین کا انتظام کرے اور اپنی جماعت میں ایسے علماء پیدا کرے جو آئندہ نسلوں کے لئے موجب ہدایت ہوں۔جو اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے نکلیں گے۔ان کے لئے انجمن کو بعد میں اخراجات بھی زیادہ کرنے پڑیں گے اور جو گروہ مبلغین یا علماء کا اس ملک کے لئے ہوگا ان کے لئے بعد میں انجمن کو خرچ بھی تھوڑا کر نا پڑے گا۔اور بہت سے کام بھی ان سے لئے جاسکتے ہیں۔حالات موجودہ کے نیچے خالص دینی مدرسہ کے لئے بھی قابل سٹاف کاملنا مشکلات سے ہے اور انگریزی عربی کالج کے لئے پروفیسروں کا ملنا تو اور بھی مشکل امر ہے۔مجوزہ مدرسہ کے لئے طلباء کا ملنا کالج کے لئے طلباء کے ملنے سے آسان ہے۔نوٹ : سب کمیٹی کا یہ منشاء نہیں ہے کہ ایسا کالج نہ بنایا جائے بلکہ اس کی رائے میں سر دست ایسے مدرسہ دینیات کا بنانا مقدم ہے جس کی تجویز سب کمیٹی نے کی ہے اور بعد میں جس وقت اللہ تعالیٰ اور کشائش کی راہیں کھول دے اور دوسرے مشکلات کا بھی کوئی انتظام ہو سکے تو اس مدرسہ کو ترقی دے کر کالج بنایا جا سکتا ہے۔مولوی شیر علی صاحب نے تجویز کیا کہ اس مدرسہ کا نام مدرسہ احمدیہ ہو۔کا