حیاتِ نور

by Other Authors

Page 422 of 831

حیاتِ نور — Page 422

۴۱۸ ے (۲۲) انہوں نے ابوالقاسم سے (۲۳) انہوں نے اپنے والد ابو محمد سے (۲۴) انہوں نے اپنے والد حسین سے (۲۵) انہوں نے اپنے والد امام جعفر صادق سے (۲۶) انہوں نے اپنے والد امام محمد باقر سے (۲۷) انہوں نے اپنے والد زین العابدین سے (۲۸) انہوں نے اپنے والد امام حسین سے (۳۹) انہوں نے اپنے والد حضرت علی کرم اللہ وجہ سے انہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی حضرت علی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نے فرمایا اور آسے چالیس حدیثیں بیان کی ہیں۔کے تین دوستوں کی بیعت اور خلیفتہ المسیح کی اُن کو نصائح تین دوست حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوئے۔بیعت کرنے کے بعد ان میں سے ایک صاحب جو عربی صاحب" کے نام سے مشہور تھے اپنی بیعت کی کیفیت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : " آج میں نے اور سید طفیل حسین و بابو غلام محمد اسٹنٹ سرجن کلاس میڈیکل کالج لاہور نے حضرت خلیفہ اسی کے ہاتھ پر بیعت کی بیعت سے پہلے آپ نے یوں خطاب کیا۔بیعت کے معنی ہیں غلام ہو جانے اور یورپ والے کہتے ہیں کہ غلامی بری چیز ہے اور انسان آزاد پیدا ہوا ہے۔میرے ایک پیر عبدالغنی صاحب مدینہ طیبہ میں رہتے تھے۔دور دور کے لوگ آپ کے مرید ہوتے۔مصر کے، شام کے مغرب کے، روس کے ، میں بھی ان کے ہاں جایا کرتا تھا۔مگر میں خیال کرتا تھا کہ بیعت سے کیا فائدہ ، نیکی بدی سب کتابوں میں لکھی ہوئی ہے اور میں فارغ التحصیل ہو چکا تھا۔اس لئے مبائعین کی کثرت دیکھ کر تعجب کیا کرتا تھا۔آخر ایک دفعہ میرے دل میں خیال آیا کہ چلو بیعت کر لو۔اگر فائدہ نہ دیکھا تو انکار کر دیں گے۔میں ان کے مکان پر گیا مگر میری شرافت نے اجازت نہ دی کہ میں اقرار کر کے پھر جاؤں۔آخر میں ایسا ہی واپس آ گیا۔کچھ عرصہ کے بعد میرے دل نے فتویٰ دیا کہ بیعت کر لو۔جب میں شاہ صاحب کے مکان پر گیا تو میں نے کہا کہ اگر میں نے آپ کی بیعت کر لی تو مجھے کیا فائدہ ہوگا۔آپ نے فرمایا۔شنید ور