حیاتِ نور — Page 391
۳۸۸ (ڈاکٹر سید محمد حسین ) صاحب بعد سلام مسنون مضمون واحد ہے۔خاکسار مرزا یعقوب بیگ 579-9-09 اخی المکترم جناب شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالٰی۔السلام علیکم و رحمتہ الله وبركاته جناب کا نوازش نامہ پہنچا۔حال معلوم ہوا۔۔۔قادیان کی نسبت دل کو بٹھا دینے والے واقعات جناب کو شیخ (رحمت اللہ ) صاحب نے لکھے ہوں گے۔وہ باغ جو حضرت صاحب نے اپنے خون کا پانی دے کر کھڑا کیا تھا۔ابھی سنبھلنے ہی نہ پایا تھا کہ بادختراں اس کو گرایا چاہتی ہے۔حضرت مولوی صاحب (خلیفتہ المسیح اول) کی طبیعت میں ضد اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ دوسرے کی سن ہی نہیں سکتے۔وصیت کو پس پشت ڈال کر خدا کے فرستادہ کے کلام کی بے پرواہی کرتے ہوئے شخصی وجاہت اور حکومت ہی پیش نظر ہے۔سلسلہ تباہ ہو تو ہو۔مگر اپنے منہ سے نکلی ہوئی بات نہ ملے پر نہ ملے کوئی نہیں پوچھتا کہ بھائی یہ وصیت بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔یہ تو اللہ کی وحی کے ماتحت لکھی گئی تھی۔کیا یہ پھینک دینے کے لئے تھی۔اگر پوچھا جاتا ہے تو ارتداد کی دھمکی ملتی ہے۔اللہ رحم کرے۔دل سخت بیکلی کی حالت میں ہے۔حالات آمده از قادیان سے معلوم ہوا کہ مولوی صاحب فرماتا ہے کہ بمب کا گولہ دس دن تک چھوٹنے کو ہے جو کہ سلسلہ کو تباہ و چکنا چور کر دے گا۔اللہ رحم کرے۔تکبر اور نخوت کی کوئی حد ہوتی ہے۔نیک فنی ، نیک ظنی کی تعلیم دیتے دیتے بدظنی کی کوئی انتہاء نظر نہیں آتی۔ایک شیعہ کی وجہ سے سلسلہ کی تباہی اللہ رحم کرے۔یا الہی ہم گنہگار ہیں تو اپنے فضل کرم سے ہی ہمیں بچا سکتا ہے۔اپنی خاص رحمت میں لے لے۔اور ہم کو ان ابتلاؤں سے بچا نے۔آئین اور کیا لکھوں۔بس جد ہو رہی ہے۔وقت ہے کہ اللہ تعالٰی کی طرف سے کوئی خاص تائید الہی ہو۔تا کہ اس کا سلسلہ اس صدمہ سے بچ جائے۔آمین۔سب برادر ان کی خدمت میں السلام علیکم اور ـور -r