حیاتِ نور

by Other Authors

Page 345 of 831

حیاتِ نور — Page 345

ـور سلام سلام سلام صاحب نے آپ لوگوں کی کوئی شکایت میرے پاس کی ہی نہیں۔لیکن اگر کرتے بھی تو بھی میں اپنے کام میں اس قدر مصروف ہوتا ہوں کہ مجھے ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں ہوتی۔اس پر جناب مولوی محمد علی صاحب نے عرض کی کہ حضور کی طرف سے کوئی ایسی تحریر ہونی چاہئے جس کا مطلب یہ ہو کہ آئندہ کے لئے انجمن کا فیصلہ قابل تعمیل ہو اس پر حضور نے بقول ان کے مذکورۃ الصدر الفاظ لکھے۔ظاہر ہے کہ مذکورہ بالا واقعہ کی رو سے حضرت اقدس کی تحریر کا مطلب صرف اسی قدر لیا جا سکتا ہے کہ جو کام حضرت اقدس نے انجمن کے سپرد کئے تھے۔ان میں انجمن کے ماتحتوں کا فرض ہے کہ وہ انجمن کے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کی تعمیل کریں۔یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جا سکتا کہ شرعی امور میں فتوی دینا، عقائد کی تشریح کرنا یا اور کوئی مذہبی کام کرنا بھی انجمن ہی کے سپرد ہے۔حضرت میر صاحب چونکہ افسر تعمیرات ہونے کی حیثیت میں انجمن کے ماتحت تھے۔اس لئے بظاہر یہی مناسب تھا کہ آپ صدر انجمن کے افسروں کی اطاعت کرتے۔لیکن چونکہ آپ نے حضرت اقدس کے مشورہ کے ماتحت کام کیا اس لئے انجمن والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا تھا کہ وہ یہ معلوم کرنے کے بعد بھی کہ آپ نے حضرت اقدس کے مشورہ سے ایسا کیا ہے۔آپ کے کام پر اعتراض کرتے۔اسی لئے حضور نے یہ لکھ دیا شاید وہ امر ایسا ہو کہ خدا تعالیٰ کا اس میں کوئی خاص ارادہ ہو اور بعد میں صرف انجمن کا اجتہاد کافی ہوگا“۔اور پرانی مسجد کو قائم رکھنے سے چونکہ سلسلہ کی تاریخ محفوظ رہتی تھی اس لئے حضور نے حضرت میر صاحب کو اسے قائم رکھنے کا مشورہ دیا۔اگر حضور کا مشورہ حضرت میر صاحب کے ساتھ نہ ہوتا تو آپ یقینا المجمن کے حسب منشاء کام کرتے۔پس واقعات کی رو سے یہ معاملہ صدر انجمن کے ملازمین کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور انجمن کے ملازموں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مفوضہ کاموں کو حسب منشاء صدر انجمن احمد یہ سرانجام دیں۔البتہ اگر ان کے ذاتی حقوق کو انجمن تلف کرے تو وہ قضا یا خلیفہ وقت کے حضور اپیل کر سکتے ہیں اور یہ حق ان کا برابر قائم رہے گا۔پس اگر یہ تحریر نہ بھی ہو تو ہم ہرگز ہر گز نہ کہتے کہ انجمن کی ضرورت نہیں۔جس امر کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے فیصلہ فرما دیا ہے۔کسی احمدی کہلانے والے کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اس کا انکار کرے۔حضور نے دو چیزوں کا ذکر فرمایا ہے (۱) قدرت ثانیہ (۲) انجمن کا۔ہم دونوں چیزوں کے