حیاتِ نور

by Other Authors

Page 326 of 831

حیاتِ نور — Page 326

ـور ۳۲۴ جب ایک گھنٹہ تقریر فرما چکے تو سامعین سے فرمایا کہ اگر آپ لوگ چاہیں تو میں تقریر بند کر دوں، آپ کھانا کھا لیں۔مگر تمام سامعین نے بالا تفاق عرض کیا کہ نہیں! آپ تقریر جاری رکھیں۔وہ کھانا تو ہم روز کھاتے ہیں مگر یہ روحانی غذا ہر وقت کہاں نصیب ہوسکتی ہے۔الغرض حضور نے تقریر فرمائی اور نہایت ہی مؤثر تقریر فرمائی۔یہ تقریر چونکہ ایک محدود طبقہ میں کی گئی تھی۔اس لئے بعض معززین نے یہ تجویز پیش کی کہ حضور ایک پلک پیچر بھی دیں جس میں ہر کہ دمہ شامل ہو کر حضور کے خیالات سے مستفید ہو سکے۔لیکچر ”پیغام صلح کی تیاری اس پر حضور نے پیغام صلح کے عنوان سے ایک مضمون لکھنا شروع فرمایا۔جس کے ذریعہ سے آپ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی طور پر صلح کروانے کا ارادہ رکھتے تھے۔مگر افسوس کہ یہ مضمون حضور کی زندگی میں نہ سنایا جا سکا۔بلکہ حضور کے وصال کے بعد حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب خلیفہ امسیح الاول کے عہد میں آپ کی اجازت سے جناب خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم نے ۲۱ جون ۱۹۰۸ء کو بے صبح بصدارت جسٹس پر تول چندر چیٹر جی حج چیف کورٹ پنجاب یونیورسٹی ہال میں کئی ہزار کے مجمع میں سنایا۔